”پاکستانی صحافی بھی شرمندہ ہیں کہ۔۔۔“ بھارتی صحافی نے عجیب و غریب دعویٰ کر دیا، پاکستانی صحافیوں کی شرمندگی کا بتا کر ریاست پاکستان پر ایسا الزام لگا دیا کہ جان کر ہی آپ کا خون کھول اٹھے گا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی میڈیا نے کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات پر پاکستان کا شکریہ ادا کرنے کے بجائے ایک واویلا مچا رکھا ہے اور الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ ان کی خواتین کی بے عزتی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”کیا تمہیں یہ نکاح قبول ہے۔۔۔؟“ نکاح خواں کے تیسری مرتبہ پوچھنے پر دولہا نے ایسی جگت مار دی کو نکاح خواں غصے سے لال پیلا ہو گیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
الزامات کا یہ معاملہ تو چل ہی رہا تھا مگر اب ایک صحافی اس معاملے کو ذرا اور آگے لے گیا ہے اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کیساتھ پاکستان میں جو سلوک کیا گیا، پاکستان کے کئی سینئر صحافی بھی اس پر شرمندہ ہیں اور یہ ریاست پاکستان کا سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سدھر جاﺅ اور کلبھوشن کو چھوڑ دو ورنہ مٹ جاﺅ گے۔۔۔“ بھارتی نے لائیو پروگرام میں یہ بات کہی تو طارق پیرزادہ نے زبردست جواب دے کر اس کا منہ بند کر دیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں شریک صحافی نوین نے اسے حکومت کا پری پلان منصوبہ قرار دیا اور یہ بھی کہا کہ اس کی پاکستان کے کئی سینئر صحافیوں سے گفتگو ہوئی ہے اور وہ بھی اس پر شرم محسوس کر رہے ہیں جو کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کیساتھ ہوا، ہم پاکستان کے صحافیوں کو شک کا فائدہ دے سکتے ہیں مگر یہ پاکستانی ریاست کا پری پلان منصوبہ تھا۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔