حسن علی نے دنیا کے بڑے بڑے باولرز کو پچھاڑ دیا ،ایسا کام کر دیا کہ پوری دنیائے کرکٹ میں پاکستان کا نام روشن کردیا

حسن علی نے دنیا کے بڑے بڑے باولرز کو پچھاڑ دیا ،ایسا کام کر دیا کہ پوری ...
 حسن علی نے دنیا کے بڑے بڑے باولرز کو پچھاڑ دیا ،ایسا کام کر دیا کہ پوری دنیائے کرکٹ میں پاکستان کا نام روشن کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی سٹار باولر حسن علی نے رواں سال سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کر کے دنیا کے بڑے بڑے باولرز کو پچھاڑ دیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سال 2017 میں ون ڈے انٹر نیشنل کے 18 میچز میں حسن علی نے 45 شکار کیے اور رواں سال انہوں نے سب سے زیادہ3بار 5وکٹیں لینے کاکارنامہ بھی سرانجام دیا۔ سٹار باولر نے 18 مقابلوں میں 45 شکار کیے، حسن علی رواں سال 5ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ بار 5وکٹیں لینے والے بولر بھی ہیں۔بابر اعظم نے 4تھری فیگر اننگز کھیلیں،بھارتی روہت شرما21 ون ڈے میچزمیں 46 اور ہم وطن ہردیک پانڈیا28 میں 30 چھکے لگانے میں کامیاب ہوئے۔ویرات کوہلی اورآسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے سب سے زیادہ 5،5 سنچریاں بنائیں۔

لائیو چینلز دیکھنے کے لیے ہیں کلک کریں

مزید :

کھیل -