اپنے چالان کی خبر پڑھ کر حیرت ہوئی، اسلام آباد میں ہی ہوں کہیں نہیں گیا، بھارتی ہائی کمشنر

اپنے چالان کی خبر پڑھ کر حیرت ہوئی، اسلام آباد میں ہی ہوں کہیں نہیں گیا، ...
اپنے چالان کی خبر پڑھ کر حیرت ہوئی، اسلام آباد میں ہی ہوں کہیں نہیں گیا، بھارتی ہائی کمشنر

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ انہیں گزشتہ روز کے اخبارات میں یہ پڑھ کر بے حد حیرت ہوئی کہ لاہور جاتے ہوئے موٹروے پر ان کی گاڑی کا تیز رفتاری کے باعث چالان کر دیا گیا جب کہ خبر کے مطابق وہ خود بھی اس گاڑی میں سوار تھے،جب سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے وہ لاہور نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ہائی کمشنر ہیں اور ہائی کمشنر کسی دوسرے ملک کے قوانین کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض رپورٹر اپنی خبر کی تصدیق کئے بغیر فائل کروادیتے ہیں جس سے اس رپورٹر کا اپنا ہی نقصان ہوتا ہے ۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق موٹروے پولیس کی طرف سے تیز رفتار ی پر بھارتی ہائی کمشنر کے چالان کی تصدیق کرتے ہوئے ڈی ایس پی موٹروے پولیس افضل مجید نے  اخبار  کو بتایا ہے کہ ان کے پٹرولنگ آفیسر اعجاز انجم نے 750 روپے جرمانہ بھی کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس ریکارڈ کے طور پر نہ صرف چالان کا ٹکٹ موجود ہے بلکہ ہم نے اس دوران ویڈیو فلم بھی بنائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چالان ٹکٹ اور ویڈیو فلم سرکاری ریکارد کا حصہ ہیں جسے اعلیٰ حکام کی طرف سے طلب کرنے پر پیش کیا جا سکتا ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد