رہنما پی ٹی آئی نثار بٹر اغواکاروں کے چنگل سے بھاگ نکلے‘ پولیس نے ہسپتال پہنچایا

رہنما پی ٹی آئی نثار بٹر اغواکاروں کے چنگل سے بھاگ نکلے‘ پولیس نے ہسپتال ...
رہنما پی ٹی آئی نثار بٹر اغواکاروں کے چنگل سے بھاگ نکلے‘ پولیس نے ہسپتال پہنچایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے اغوا کئے گئے رہنما نثار بٹر کو خانیوال پولیس نے بازیاب کر لیا، فیروز والا کے رہائشی یوسی چیئرمین چودھری اقبال بٹر کے بیٹے رہنما تحریک انصاف نثار اقبال بٹر ایڈ ووکیٹ کو تھانہ نواب ٹاﺅن کے علاقہ سے 15 دسمبر کو اغواءکیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق نثار بٹر زخمی حالت میں 26 دسمبر کی رات اغواءکاروں کے چنگل سے فرار ہو کر مین روڈ پر واقع پٹرولنگ پولیس خانیوال پہنچ گئے اور اپنے اوپر ہونیوالے ظلم کے بارے میں آگاہ کیا، خانیوال پٹرولنگ پولیس کی اطلاع پر تھانہ نواب ٹاﺅن کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے نثار اقبال بٹر کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں پہنچایا اور اغواءکاروں کیخلاف ابتدائی تفتیش شروع کر دی ۔