فیس بک پر دوستی، جاپانی لڑکی نے رحیم یار خان میں لڑکے سے شادی کر لی
رحیم یار خان (ویب ڈیسک) فیس بک پر دوستی کے بعد جاپان سے تعلق رکھے والی دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی اور اسلام قبول کرنے کے بعد عدالت میں نکاح کر لیا ‘ نیا نام ہارونہ ساجد رکھا گیا ہے۔
لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔
مظہر فرید کالونی کے 20 سالہ محمد ساجد کی فیس بک پر 6 ماہ قبل جاپان سے تعلق رکھنے والی دوشیزہ ہارونہ سکورائی سے دوستی ہوئی تھی جو محبت میں تبدیل ہو گئی اور دونوں نے عہدہ پیماں کرتے ہوئے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا جس پر گزشتہ روز دونوں نے نکاح کر لیا۔