سلمان کا سالگرہ کا کیک کاٹنے کیلئے کترینہ کا رات بھر انتظار

سلمان کا سالگرہ کا کیک کاٹنے کیلئے کترینہ کا رات بھر انتظار
سلمان کا سالگرہ کا کیک کاٹنے کیلئے کترینہ کا رات بھر انتظار

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کے بغیر سالگرہ کا کیک کاٹنے سے انکار کر دیا اور رات بھر ان کا انتظار کرتے رہے۔ سلمان خان نے زندگی کی 52 بہاریں دیکھ لیں اور اپنی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے گزشتہ رات پان ویل فارم ہاﺅس ممبئی میں تقریب منعقد کی تھی۔تقریب میں سلمان خان نے انیل کپور، کترینہ کیف، فلمساز ساجد ناڈیا ڈ والا ، علی عباس ظفر سمیت قریبی دوستوں کو ہی مدعو کیا تھا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تقریب میں مدعو تمام افراد ہی بروقت پہنچ گئے تھے۔ لیکن اداکارہ کترینہ کیف، ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے استقبالیے میں شرکت کے باعث وقت پر سالگرہ کی تقریب میں نہ پہنچ سکیں۔ سلمان خان نے دوستوں کے اصرار کے باوجود کترینہ کیف کے بغیر کیک کاٹنے سے انکار کیا اور رات گئے ان کا انتظار کرتے رہے۔ سلومیاں نے ہدایت کا ر علی عباس ظفر اور کترینہ کے پہنچنے پر ہی اپنی 52 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا ۔

مزید :

تفریح -