”میں نے خانساماں سے پوچھا اور کیا پکا ہے تو وہ بولا کہ۔۔۔“ نعیم بخاری نے عمران خان سے معذرت کر کے ماضی کا قصہ سنا دیا، دال روٹی دیکھ کر بے اختیار سوال پوچھا مگر پھر ایسا جواب مل گیا کہ جان کر آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

”میں نے خانساماں سے پوچھا اور کیا پکا ہے تو وہ بولا کہ۔۔۔“ نعیم بخاری نے ...
”میں نے خانساماں سے پوچھا اور کیا پکا ہے تو وہ بولا کہ۔۔۔“ نعیم بخاری نے عمران خان سے معذرت کر کے ماضی کا قصہ سنا دیا، دال روٹی دیکھ کر بے اختیار سوال پوچھا مگر پھر ایسا جواب مل گیا کہ جان کر آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماءنعیم بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کسی کے ایک پیسے کا بھی روادار نہیں ہے اور یہ بھی سچ ہے کہ وہ پلے سے بھی نہیں خرچ کرتے۔ اس موقع پر انہوں نے عمران خان سے معذرت کرتے ہوئے دلچسپ واقعہ بھی سنایا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”کیا تمہیں یہ نکاح قبول ہے۔۔۔؟“ نکاح خواں کے تیسری مرتبہ پوچھنے پر دولہا نے ایسی جگت مار دی کو نکاح خواں غصے سے لال پیلا ہو گیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم بخاری نے کہا کہ ”میں عمران خان سے محبت کرتا ہوں، وہ میرے محبوب ہیں، آپ اس پر جتنا مرضی تھوکیں اس کی عزت پر ایک ٹکے کا بھی اثر نہیں ہو گا، مجھے پتہ ہے کہ وہ وہ ایک پیسے کا روادار نہیں ہے کسی کا، یہ بھی ٹھیک ہے کہ وہ پلے سے بھی پیسے نہیں خرچ کرتا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سدھر جاﺅ اور کلبھوشن کو چھوڑ دو ورنہ مٹ جاﺅ گے۔۔۔“ بھارتی نے لائیو پروگرام میں یہ بات کہی تو طارق پیرزادہ نے زبردست جواب دے کر اس کا منہ بند کر دیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
میں ان کے پڑوس میں رہتا تھا پہلے، تو انہوں نے مجھے کھانے پر بلایا، جب میں ان کے گھر گیا تو دال اور روٹی آ گئی، میں نے خانسامے سے پوچھا کہ اور کیا پکا ہوا ہے تو اس نے کہا کہ بس یہی ہے، میں نے فوراً کہا کہ جی میں گوشت خور ہوں، واپس جا کر اپنے گھر میں ”ککڑ“ کھا لوںگا۔ مگر عمران خان حکومت اور ریاست کے ایک پیسے کا روادار نہیں ہے۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔