حیدر آباد،فنکشنل لیگ کی رہنما سائرہ نصیر کا قاتل گرفتار،ملزم کوئی اور نہیں ان کا بیٹا نکلا
حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے فنکشنل لیگ کی رہنما سائرہ نصیر کے قتل میں پیشر فت کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم کوئی اور نہیں بلکہ ان کا اپنا بیٹا نکلا۔
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما کو 7 دسمبر کو قتل کرنے کے بعد لاش کار میں جلادی گئی تھی، پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سائرہ نصیر کو کسی اور نے نہیں بلکہ ان کے اپنے بیٹے نے قتل کیا ہے،پولیس کے مطابق مقتولہ کے بیٹے فہد کوگزشتہ شب تفتیش کیلئے بلایا تھا،فہد کی اپنی ماں کے ساتھ تلخ کلامی ہوتی رہتی تھی، ملزم نے ہی اپنی ماں کا قتل کیا اور لاش کار میں ڈال کر جلا دی،پولیس کا کہناہے کہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مزید انکشافات پولیس حکام پریس بریفنگ میں کریں گے۔