موجودہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی،عام انتخابات ملتوی ہو جائیں گے،منظور وسان کی پیشنگوئی

موجودہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی،عام انتخابات ملتوی ہو جائیں گے،منظور ...
موجودہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی،عام انتخابات ملتوی ہو جائیں گے،منظور وسان کی پیشنگوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر منظور وسان نے پیشنگوئی کی ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی اور عام انتخابات ملتوی ہو جائیں گے، نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ میاں نوازشریف ہمیشہ جمہوریت کے خلاف رہے ہیں ،ماضی میں 2 بار پیپلزپارٹی کی حکومت گرائی،ان کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی نے نوازشریف کی طرح گندی زبان استعمال نہیں کی ،نااہلی پر سابق وزیراعظم کا احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے۔
صوبائی وزیر سندھ نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مستقبل الیکشن سے ہے،جب انتخابات ہی نہیں ہوں گے تو عمران خان کا مستقبل کیسا؟۔ان کا کہناتھا کہ سینٹ کے انتخابات کرانا نوازشریف کے بس کی بات نہیں،صدر ن لیگ نے ملک میں انارکی پھیلائی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں