سسرالیوں کا مبینہ تشدد، بہو بینائی سے محروم، 4 روز کا بچہ بھی ماردیا، متاثرہ خاتون کا الزام

سسرالیوں کا مبینہ تشدد، بہو بینائی سے محروم، 4 روز کا بچہ بھی ماردیا، متاثرہ ...
سسرالیوں کا مبینہ تشدد، بہو بینائی سے محروم، 4 روز کا بچہ بھی ماردیا، متاثرہ خاتون کا الزام

  


ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بے رحم سسرالیوں نے ظلم کی نئی تاریخ رقم کردی، مار مار کر خاتون کی آنکھوں کی بینائی ضائع کردی جبکہ 4 روز کا بچہ بھی مار ڈالا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایبٹ آبادکے نواحی گاؤں پٹنگی نگری روڈپر گھریلو تشددکاواقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کو سسرالیوں نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ شوہراور ساس نے اسے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا ، زیورات، شناختی کارڈ اور موبائل فون بھی چھین لیے اور میکے چھوڑ گئے۔ خاتون نے بتایا کہ ساس اور سسر کے تشدد کے باعث اس کی آنکھوں کی بینائی ضائع ہوگئی ہے، خاتون نے الزام عائد کیا کہ سسرالیوں نے تشدد سے اس کا 4 روزکابچہ بھی مار دیا ہے۔

مزید : انسانی حقوق /جرم و انصاف /علاقائی /خیبرپختون خواہ /ایبٹ آباد