” ہم کسی کے لیے کوئی کام نہیں کریں گے البتہ ۔ ۔ ۔“امریکی دھمکیوں کے بعد پاک فوج میدان میں آگئی، دوٹوک اعلان کردیا

” ہم کسی کے لیے کوئی کام نہیں کریں گے البتہ ۔ ۔ ۔“امریکی دھمکیوں کے بعد پاک ...
” ہم کسی کے لیے کوئی کام نہیں کریں گے البتہ ۔ ۔ ۔“امریکی دھمکیوں کے بعد پاک فوج میدان میں آگئی، دوٹوک اعلان کردیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا ہے کہ ہم کسی کے لیے کوئی کام نہیں کریں گے ، البتہ وہی کریں گے جو پاکستان کیلئے بہتر ہوگا، پاکستان کسی دہشتگرد تنظیم کا ٹھکانہ نہیں ۔دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم نے اپنے مفاد میں لڑی اورپاکستان کی حفاظت کیلئے ہرقسم کی قربانی کےلئے تیارہیں۔

پاک فوج کے ترجمان کی پریس کانفرنس براہ راست دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔میڈیا بریفنگ میں میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ کسی ملک کے کہنے پر ڈو مور نہیں کرسکتے،امریکا کی طرف سے پاکستان میں یک طرفہ کارروائی کے اشارے دیے جا رہے ہیں ،حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا امریکی موقف کارآمد نہیں،پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سمیت تمام گروپس کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی۔انہوں نے کہاکہ امریکا اور افغان حکام ہمارے تعاون سے بخوبی آگاہ ہیں لیکن بھارت نہیں چاہتاکہ ہماری توجہ دہشتگردی کیخلاف جنگ پرمرکوزرہے،بھارت ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی کررہاہے ۔آصف غفور کاکہناتھاکہ 2017 کے دوران بھارتی اشتعال انگیزیوں میں تیزی رہی ،گزشتہ سال بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کا ڈراما کیا،تحقیقات سے پتا چلا بھارتی دعویٰ جھوٹ تھا،بہادر کشمیریوں کو بھارت 70سال کے دوران نہیں دبا سکا۔۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -Breaking News -