اپنی عزت پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے ، دوستوں سے تنازعہ نہیں چاہتے لیکن کسی سے نوٹسز بھی نہیں لے سکتے: ڈی جی آئی ایس پی آر

اپنی عزت پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے ، دوستوں سے تنازعہ نہیں چاہتے لیکن کسی سے ...
اپنی عزت پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے ، دوستوں سے تنازعہ نہیں چاہتے لیکن کسی سے نوٹسز بھی نہیں لے سکتے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی عزت پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا ، امریکہ سے جو بھی رقم وصول کی وہ اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں اپنے اخراجات کے عوض حاصل کی، ہم دوستوں سے تنازعہ نہیں چاہتے لیکن کسی سے نوٹسز بھی نہیں لے سکتے۔

آئی ایس پی آر ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان نے 2 بار درآمد شدہ جنگ اپنی دھرتی پر لڑی لیکن ہم نے بہت کرلیا اور اب کسی کیلئے اس سے زیادہ نہیں کرسکتے ، ہم نے امریکہ سے جو بھی رقم حاصل کی وہ اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں حاصل کی جس کا مطلب ہے کہ ہمیں افغانستان میں امن کیلئے کام میں خرچ ہونے والی رقم واپس کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں القاعدہ کو کبھی سپورٹ نہیں کیا، پاکستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے نہیں ہے اور نہ ہی کوئی دہشتگرد تنظیم موجود ہے،  شمالی وزیر ستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران حقانی نیٹ ورک سمیت ہر قسم کے دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کیں، 27 لاکھ افغان مہاجرین کو واپس بھیجا ہے پاکستان افغانستان میں امن کیلئے پوری کوشش کر رہا ہے ہم نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع کردیا ہے جبکہ اضافی چیک پوسٹس بنانے کا کام بھی شروع کردیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ امریکہ اور افغانستان کیلئے وقت ہے کہ وہ پاکستان سے ڈومور کہنے کی بجائے خود ڈو مور کریں پاکستان سے زیادہ کسی نے دہشتگردی کے خلاف کچھ نہیں کیا، امریکہ کو بھارت کے پاکستان مخالف رویوں کا افغانستان اور ایل او سی پر جائزہ لینا ہوگا، ہم اپنی عزت پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے ہم دوستوں سے تنازعہ نہیں چاہتے لیکن کسی سے نوٹسز بھی نہیں لے سکتے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -دفاع وطن -