میڈیا کا ففتھ جنریشن وار فیئر میں اہم کردار ، 25 دسمبر کو میڈیا کا ذمہ دارانہ رویہ قابل تحسین ہے: میجر جنرل آصف غفور

میڈیا کا ففتھ جنریشن وار فیئر میں اہم کردار ، 25 دسمبر کو میڈیا کا ذمہ دارانہ ...
میڈیا کا ففتھ جنریشن وار فیئر میں اہم کردار ، 25 دسمبر کو میڈیا کا ذمہ دارانہ رویہ قابل تحسین ہے: میجر جنرل آصف غفور

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ میڈیا کا ففتھ جنریشن وار فیئر میں اہم کردار ہے ، 25 دسمبر کو میڈیا نے جس ذمہ داری کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔

آئی ایس پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی دھمکیوں کے خلاف ہمیں ایک قوم کی طرح کھڑا ہونا ہے ، افواج سرحدوں پر کھڑی ہے اور عوام کی محبت کے علاوہ اسے کچھ نہیں چاہیے اس لیے حقائق جانے بغیر دشمن کی باتوں میں نہ آئیں۔

اپنی عزت پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے ، دوستوں سے تنازعہ نہیں چاہتے لیکن کسی سے نوٹسز بھی نہیں لے سکتے: ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ 25 دسمبر کو بھارت کی جانب سے مختلف خبریں چلائی گئیں لیکن پاکستانی میڈیا نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور انہیں جگہ نہیں دی جو قابل تحسین اقدام ہے۔ میڈیا ففتھ جنریشن وار فیئر کا اہم حصہ ہے ، کسی بھی غیر ملکی میڈیا کی خبر کو حقائق جانے بغیر چلادینے سے دشمن کا مقصد پورا ہوتا ہے اور پاکستانی میڈیا نے دشمن کے ارادوں کو پورا نہیں ہونے دیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /دفاع وطن /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی