سوشل میڈیا پر مہم سے قربانیاں دینے والی فورسز کا مورال ڈاﺅن ہوتا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

سوشل میڈیا پر مہم سے قربانیاں دینے والی فورسز کا مورال ڈاﺅن ہوتا ہے: ڈی جی ...
سوشل میڈیا پر مہم سے قربانیاں دینے والی فورسز کا مورال ڈاﺅن ہوتا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کے خلاف کچھ نہ کچھ چلتا رہتا ہے جس سے قربانیاں دینے والی فورسز کا مورال ڈاﺅن ہوتا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ اگر پاکستان سکینڈی نیوین ملک ہوتا، ہمارے مغرب میں افغانستان ، مشرق میں بھارت ، جنوب میں بحرِ ہند نہ ہوتا، ہمارا جغرافیہ پیچیدہ نہ ہوتا تو ہمارے ملک میں بھی بہت زیادہ امن ہوتا، ہمارے ملک میں امن کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں، ہماری حکومت اور افواجِ پاکستان جو کام کر رہی ہیں اسے سراہا جانا چاہیے۔

میڈیا کا ففتھ جنریشن وار فیئر میں اہم کردار ، 25 دسمبر کو میڈیا کا ذمہ دارانہ رویہ قابل تحسین ہے: میجر جنرل آصف غفور

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ نہ کچھ ہوتا رہتا ہے سوشل میڈیا پر ایسے بیانات چلیں جن سے مورال ڈاﺅن ہوتا ہے کیا ایسے میں قربانیاں دینے کے باوجود امن ہوسکتا ہے، ’ میں بہت ہی عاجزانہ درخواست کروں گا کہ دشمن کے پراپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں‘۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کوئی بھی خبر ہو اس کی تحقیق کرلیں، میڈیا ففتھ جنریشن وار فیئر کے پراپیگنڈے سے دور رہے کیونکہ ضروری نہیں ہے کہ جو خبر بھارت میں چل رہی ہو وہ پاکستان میں بھی چلے، اگر تمام پاکستان مخالف قوتیں ہمارے خلاف متحد ہوسکتی ہیں تو ہم میں بھی اتحاد قائم رہنا چاہیے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی