پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ،چند واقعات تو مغربی ممالک میں بھی پیش آرہے ہیں :ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے جو اکا دکا واقعات ہو رہے ہیں ،دہشت گردی کے ایسے واقعات پوری دنیا میں ہو رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ دشمنوں نے اب بلوچستان کا رخ کر لیا ہے ،صوبے میں امن اور ترقی کے لیے بہت سے کام ہوئے لیکن دہشت گردی کی جنگ کی وجہ سے ان کاموں رفتار اتنی نہیں تھی جتنی ہونی چاہیے تھی ۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے خوشحال بلوچستان کا پروگرام پیش کیا ہے جس کے چار نکات ہیں جن کے مطابق صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام ،منصوبوں پر پاک فوج کی طرف سے سیکیورٹی ،دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور قوم پرست قوتوں کو بیرون ملک دشمن قوتوں سے علیحدہ کرنا ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ کراچی میں 2013کے مقابلے آج کا کراچی بہت زیادہ پر امن ہے ،شہر میں اسٹریٹ کرائم کے واقعات پیش آتے ہیں جن کا خاتمہ پولیس کی ذمہ داری ہے ۔
لائیو چینلز دیکھنے کے لیے ہیں کلک کریں