”نواز شریف اور مریم نواز اپنے بیانات پر فوج پر بھی الزامات لگا رہے ہیں ،پاک فوج کا اس بارے میں کیا خیال ہے ؟“ صحافی نے سوال کیا تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایسا جواب دے دیا کہ شریف خاندان میں کھلبلی مچ جائے گی

”نواز شریف اور مریم نواز اپنے بیانات پر فوج پر بھی الزامات لگا رہے ہیں ،پاک ...
”نواز شریف اور مریم نواز اپنے بیانات پر فوج پر بھی الزامات لگا رہے ہیں ،پاک فوج کا اس بارے میں کیا خیال ہے ؟“ صحافی نے سوال کیا تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایسا جواب دے دیا کہ شریف خاندان میں کھلبلی مچ جائے گی

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے خواجہ سعد رفیق کے آرمی چیف سے متعلق بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا اور اگر نواز شریف کے خلاف کوئی سازش ہوئی تو وہ ثبوت کے ساتھ بتائیں کیا سازش ہے ۔راولپنڈی میں پریس بریفنگ کے دوران صحافی نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال کیا کہ نواز شریف اور مریم نواز اپنے بیانات میں پاک فوج پر الزامات لگا رہے ہیں ،الزامات کا یہ سلسلہ یکطرفہ ہے ، اب تک نواز شریف کافی لوگوں کی ذہن سازی کر چکے ہیں، کیا پاک فوج الزامات کا جواب دینے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کر رہی ہے ؟اس سوال پر جواب دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے کہا کہ یہ سیاسی سوال ہے میں اس پر خاموشی برقرار رکھوں گا ۔ان کا کہنا تھاکہ پاک فوج چیلنجز کو جانتی ہے اور اپنی کامیابیوں کو گنوانا نہیں چاہتی ،ملک میں سیاسی سرگرمیاں چل رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اس طریقے سے ایسے الزامات کا رد عمل نہیں دےنا چاہتی ،اگر ان کے خلاف کوئی سازش ہوئی ہے تو وہ ثبوت لے کر سامنے آئیں ۔اس دوران ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ،پاک فوج آرمی چیف کے ایک اشارے پر کام کرتی ہے ۔

لائیو چینلز دیکھنے کے لیے ہیں کلک کریں

مزید : قومی