بھارتی کرکٹر انوشکا شرما کو پیار کیساتھ کس نام سے بلاتے ہیں؟ یووراج سنگھ نے بتا دیا، جان کر ویرات کوہلی کے گال بھی لال ہو جائیں گے

بھارتی کرکٹر انوشکا شرما کو پیار کیساتھ کس نام سے بلاتے ہیں؟ یووراج سنگھ نے ...
بھارتی کرکٹر انوشکا شرما کو پیار کیساتھ کس نام سے بلاتے ہیں؟ یووراج سنگھ نے بتا دیا، جان کر ویرات کوہلی کے گال بھی لال ہو جائیں گے

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں اور اب ویرات کوہلی میدان میں واپسی کر رہے ہیں تاہم ان کے بارے میں نئے نئے انکشافات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”تم لوگوں کی جرات کیسے ہوئی ہماری خواتین کو بلا کر ان کا منگل ستر۔۔۔“ بھارتی ریٹائرڈ میجر نے لائیو ٹی وی شو میں انتہائی بدتمیزی سے بات کی تو پاکستانی دفاعی تجزیہ نگار قمر چیمہ نے بھی ”کمال“ کر دیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

اب کی بار انکشاف کیا ہے یووراج سنگھ نے، جنہوں نے یہ بتا دیا ہے کہ وہ ویرات کوہلی کی اہلیہ یعنی اپنی بھابھی انوشکا شرما کو پیار کیساتھ کس نام سے بلاتے ہیں۔ انہوں نے یہ انکشاف انوشکا شرما کیساتھ لی گئی ایک سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیا۔

یووراج سنگھ نے انوشکا شرما کیساتھ لی گئی سیلفی ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”ساڈی ’روزی‘ بھابھی آفیشل ہو گئیں۔ آپ دونوں کیلئے ساری زندگی ایک ساتھ رہنے کی دعا ہے۔“

تو جناب! یووراج سنگھ کی اس ٹویٹ سے سب کو معلوم ہو گیا ہے کہ بھارتی کرکٹر انوشکا شرما کو ’انوشکا‘ نہیں بلکہ ”روزی بھابھی“ کہہ کر بلاتے ہیں اور اگر دیکھا جائے تو یہ نام بھی کچھ برا نہیں۔

مزید :

کھیل -