مسجد نبوی ﷺمیں داخل ہوتے ہی شہباز شریف کی اہم مسلمان ملک کے سربراہ سے ملاقات ،تصویر نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی

مسجد نبوی ﷺمیں داخل ہوتے ہی شہباز شریف کی اہم مسلمان ملک کے سربراہ سے ملاقات ...
مسجد نبوی ﷺمیں داخل ہوتے ہی شہباز شریف کی اہم مسلمان ملک کے سربراہ سے ملاقات ،تصویر نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی

  


مدینہ منورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف چار روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں ، اپنے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ اہم رہنماﺅں اور شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ، تاہم آج ان کی ملاقات ترک وزیر اعظم بن یلدرم کے ساتھ ہوئی ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ، پاک فوج منظم، آرمی چیف کے حکم پر چلتی ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران آج مسجد نبویﷺ میں نوافل ادا کئے اور ملکی سلامتی کے لئے دعا مانگی۔ اس دوران جب وزیر اعلیٰ مسجد نبوی ﷺ کے دروازے سے باہر نکل رہے تھے تو ان کی ملاقات ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم سے ہوگئی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی ﷺ کے دروازے پر اچانک ترک وزیر اعظم سے مل کر خوشی ہوئی۔

مزید : اہم خبریں