نواز شریف سے مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ کی ملاقات،ملکی سلامتی او رخطے کی صورتحال پر گفتگو

نواز شریف سے مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ کی ملاقات،ملکی سلامتی او رخطے ...
نواز شریف سے مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ کی ملاقات،ملکی سلامتی او رخطے کی صورتحال پر گفتگو

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف سے مشیر قومی سلامتی امور جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے ملاقات کی ہے جس میں ملکی سلامتی سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کی گئی دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات پانچ گھنٹے تک جاری رہی۔

مسجد نبوی ﷺمیں داخل ہوتے ہی شہباز شریف کی اہم مسلمان ملک کے سربراہ سے ملاقات ،تصویر نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر قومی سلامتی امور جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ نے لاہور میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی ،ملکی سلامتی اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی جب کہ ہمسایہ ممالک سے تعلقات اور سرحدی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نواز شریف نے ایک بار پھر افغانستان سمیت تمام ہمسایوں سے دوستانہ اور پر امن تعلقات پر زور دیا۔

اس موقع پر ناصر خان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کے تحفظ کےلئے تمام ادارے متحد ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، سرحد پار سے دہشت گردوں کوسپورٹ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے جب کہ دہشت گردی کےلئے پاکستان نے بہت قربانیاں دیں جسے دنیا کو تسلیم کرنا پڑے گا۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : قومی