گذشتہ انتخابات میں ن لیگ، پیپلز پارٹی نے ایمپائروں کو ساتھ ملا کر دھاندلی کی: عمران خان

گذشتہ انتخابات میں ن لیگ، پیپلز پارٹی نے ایمپائروں کو ساتھ ملا کر دھاندلی کی: ...
گذشتہ انتخابات میں ن لیگ، پیپلز پارٹی نے ایمپائروں کو ساتھ ملا کر دھاندلی کی: عمران خان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور متحدہ نے 2013ءمیں امپائرز کو ساتھ ملا کر انتخابات میں دھاندلی کی، پانامہ اور اقامہ کرپشن کی طوفان کا ایک چھوٹا سا رخ تھا ، کل ایک اہم پریس کانفرنس میں شریف خاندان کے بیرون ملک غیر قانونی اثاثوں اور دولت کے بارے میں مزید نکات بیان کروں گا۔

بھارتی رویے پر کہا جا سکتا ہے کہ” نیکی کر دریا میں ڈال“، بینرزمہم سے متعلق پاکستانی مشن سے معلومات لے رہے ہیں: ترجمان دفترخارجہ

عمران خان نے الزام عائد کیا کہ تینوں جماعتوں نے امپائرز کو ساتھ ملا کر اپنے اپنے علاقوں میں ڈٹ کر دھاندلی کی اور پھر تحریک انصاف کو دھاندلی کی تحقیقات سے روکنے کیلئے یہ سب اکٹھے ہو گئے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ دھرنے کا ہمارا فیصلہ درست ثابت ہوا ہے کیونکہ ہمارا ہدف تھا کہ کم از کم آئندہ کیلئے انتخابات کو شفاف بنایا جا سکے۔ قوم کو بتایا جانا چاہئے کہ نون لیگ کا ووٹ بینک 68 لاکھ سے بڑھ کر ڈیڑھ کروڑ تک کیسے جا پہنچا؟

عمران خان نے کل بروز جمعہ ایک اہم پریس کانفرنس کا اعلان بھی کردیا ہے، پریس کانفرنس میں شریف خاندان اور ان کے ساتھیوں کے بیرون ملک موجود غیر قانونی اثاثوں کی مزید تفصیلات بیان کی جائیں گی۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -