’میں اپنے باپ کی قبر پر پھول رکھنے جارہا تھا کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگیا، بیہوشی کی حالت میں مجھے اچانک سفید روشنی دکھائی دی اور پھر ایک پراسرار آواز آئی جس نے کہا کہ۔۔۔‘ موت کے منہ سے واپس آنے والے آدمی نے عقل کو دنگ کر دینے والی بات کہہ دی

’میں اپنے باپ کی قبر پر پھول رکھنے جارہا تھا کہ راستے میں حادثے کا شکار ...
’میں اپنے باپ کی قبر پر پھول رکھنے جارہا تھا کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگیا، بیہوشی کی حالت میں مجھے اچانک سفید روشنی دکھائی دی اور پھر ایک پراسرار آواز آئی جس نے کہا کہ۔۔۔‘ موت کے منہ سے واپس آنے والے آدمی نے عقل کو دنگ کر دینے والی بات کہہ دی

  

لندن(نیوز ڈیسک) جب انسان قریب المرگ ہوتا ہے تو اس کے ساتھ کیا معاملہ پیش آتا ہے اور کیا کچھ اسے دکھائی دیتا ہے، شاید کوئی بھی قطعیت کے ساتھ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ اگرچہ یہ سمجھ میں نا آنے والا معمہ ہے لیکن ایک برطانوی شہری نے اپنے ساتھ پیش آنے والاعجیب و غریب واقعہ سنا کر سب کو حیرت میں مبتلاءکر دیا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق پال او نامی شخص کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ یہ واقعہ 1971 میں کرسمس کے روز پیش آیا، جس کا احوال بیان کرتے ہوئے اس کا کہنا تھا ”وہ کرسمس کی شام تھی اور میں اپنے والد کی قبر پر پھول رکھنے جا رہا تھا۔ راستے میں ایک جگہ مجھے مخالف سمت سے ایک گاڑی آتی دکھائی دی، جو بے قابو ہو کر ایک درخت سے ٹکرائی اور پھر میں نے لکڑی کے ایک بڑے ٹکڑے کو اپنی جانب بڑھتے دیکھا۔ جب وہ چیز میری آنکھوں کے بالکل سامنے تھی تو مجھے یقین ہو گیا کہ میں مرنے والاہوں اور پھر مجھے کچھ ہوش نا رہا۔

حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی آخر اب کہاں ہے؟ بالآخر سائنسدانوں کو جواب مل گیا، کس جگہ ہے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

اگلے ہی لمحے میں نے دیکھا کہ میں اپنے ہی جسم سے باہر نکل رہاتھا۔ میں اپنے سر کی جانب سے اپنے جسم سے نکلا اور سیدھا اوپر کی جانب اٹھتا چلا گیا۔ مجھے اپنا آپ بہت ہلکا پھلکا محسوس ہو رہا تھا۔ پھر میں نے خود کو ایک طویل سرنگ میں داخل ہوتے دیکھا۔ اس سرنگ کے آخری سرے پر تیز روشنی کا ایک ہالہ تھا۔ جب میں اس روشنی کے سامنے تھا تو اچانک ایک بارعب آواز سنائی دی۔ کوئی مجھے کہہ رہا تھا ’واپس جاﺅ!‘ مجھے یہ جاننے میں دیر نہیں لگی کہ یہ تو حضرت عیسٰی علیہ السلام تھے۔ پھر اسی طرح میری واپسی شروع ہو گئی جس طرح میں اوپر اٹھا تھا اور کچھ ہی وقت کے بعد میں دوبارہ اپنے جسم میں داخل ہو رہا تھا۔ یہ بہت ہی دلفریب تجربہ تھا۔ اگر موت اسے کہتے ہیں تو مجھے تو یہ تجربہ بہت ہی پسند آیا۔“

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -