آئندہ عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں، محکمہ شماریات کو احکامات بھجوا دیے

آئندہ عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے صوبائی ...
آئندہ عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں، محکمہ شماریات کو احکامات بھجوا دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے صوبائی حکومتوں اورمحکمہ شماریارت کو احکاما ت بھجوا دئیے۔

کلبھوشن بھارتی بحریہ کاحاضرسروس افسر،دہشتگرداورجاسوس ہے، بھارت یادرکھے کہ یہ کوئی عام ملاقات نہیں تھی: خواجہ آصف
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق تما م حکومتیں اور سرکاری ملازم ملکی مفاد میں معاونت کریں، آرٹیکل 220کے تحت تمام ادارے الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابندہیں۔ہدایات کے مطابق محکمہ شماریا ت کو کہا گیا ہے کہ 5 جنوری تک نئے شماریاتی بلاکس فراہم کیئے جائیں،10 جنوری تک حلقہ بندیوں کے لیے مردم شماری کا ڈیٹا فراہم کیا جائے، شماریاتی چارجز، سرکلزاور  بلاکس کے نوٹیفکیشن  اور نقش 10جنوری  تک فراہم کیے جائیں مطلوبہ ڈیٹا ملنے تک حلقہ بندیوں پر کام نہیں شروع ہوسکتا۔الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں اپنے فنڈز سے سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں عام انتخابات میں انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں۔ادار ے نے ہدایات دی ہیں کہ فوری طور پر ریونیو باونڈریز منجمد کردی جائیں حلقہ بندیوں کی تکمیل تک یہ باونڈریز منجمد ہی رہیں گی۔الیکشن کمیشن نے ہدایات دی ہیں کہ پانچ ماہ کے اندر حلقہ بندیاں ووٹرز فہرستوں کی نظرثانی کرنا ہے،ا لیکشن کمیشن نے کم وقت میں عام انتخابات کی تیاری کرنی ہے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔