’دوپہر کو یہ چیز کھا کر آپ ایک ہفتے میں 4 کلو وزن کم کرسکتے ہیں‘ 20 کلو وزن کم کرنے والی خاتون نے چربی سے نجات پانے کا بہترین طریقہ بتادیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپا کم کرنا انتہائی جان جوکھوں کا کام ہے کیونکہ کڑی ورزش اور سخت ڈائٹنگ سے کم ہونے والا وزن بھی ذرا سی بے احتیاطی پر واپس آ جاتا ہے، چنانچہ آپ اسے ایک جہدِ مسلسل کہہ سکتے ہیں۔ تاہم اب ایک برطانوی خاتون نے چربی سے نجات کا ایک ایسا بہترین طریقہ بتا دیا ہے جس کے ذریعے آپ معمولی تردد کرکے ہفتے میں 4کلوگرام تک وزن کم کر سکتے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق میری اوسمنڈ نامی اس خاتون کا کہنا ہے کہ ”اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو دوپہر کے کھانے میں صرف 220یا اس سے بھی کم کیلوریز کی حامل خوراک کھائیں۔ اس کے ساتھ آپ معمول کا ناشتہ اور رات کا کھانا کھاتے رہیں تو بھی ہفتے میں آپ کا وزن 4کلوگرام تک کم ہو جائے گا۔“
’اس طرح کے جسم والی خواتین سے شادی کرنے والے مرد زیادہ خوش رہتے ہیں‘ سائنسدانوں نے مردوں کو خوشی کا انتہائی حیران کن راز بتادیا
رپورٹ کے مطابق میری اوسمنڈ کا کہنا تھا کہ ”دوپہر کے کھانے میں کیلوریز کو کم رکھنے کے لیے میں210کیلوریز کا ’چکن میلٹ‘ (Chicken melt)یا 160کیلوریز کا چیز ٹورٹیلینی (Cheese Tortellini)کھاتی ہوں اور ساتھ کچھ سیب اور انگور استعمال کرتی ہوں۔ تاہم موٹاپے کو کم کرنے کی اس کوشش کے دوران فاسٹ فوڈ، برگر، فرائزاور سوڈا وغیرہ سے اجتناب برتیں، کیونکہ یہ چیزیں موٹاپا بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک برگر، فرائز اور ایک سوڈے میں 1600کیلوریز ہوتی ہیں۔“