سعودی حکومت نے شہزادوں کے ساتھ 17غیر ملکیوں کوبھی فائیو سٹار ہوٹل میں ہی قید کردیا کیونکہ انہوں نے۔۔۔ سعودی عرب سے تہلکہ خیز خبر آگئی

سعودی حکومت نے شہزادوں کے ساتھ 17غیر ملکیوں کوبھی فائیو سٹار ہوٹل میں ہی قید ...
سعودی حکومت نے شہزادوں کے ساتھ 17غیر ملکیوں کوبھی فائیو سٹار ہوٹل میں ہی قید کردیا کیونکہ انہوں نے۔۔۔ سعودی عرب سے تہلکہ خیز خبر آگئی

  


ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے کچھ عرصہ قبل کرپشن کے خلاف ایک مہم شروع کی اور درجن بھر شہزادوں سمیت سینکڑوں امراءکو گرفتار کرکے رٹزکارلٹن ہوٹل میں قید کر دیا۔ اب وہاں سے ایک اور تہلکہ خیز خبر آ گئی ہے ۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے گرفتار کیے گئے افراد میں 17غیرملکی بھی شامل ہیں اور یہ سب کے سب مغربی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ان میں 8امریکی، 6برطانوی اور 3فرانسیسی باشندے شامل ہیں۔یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان افراد کو سعودی باشندوں کی معاونت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے یا ان پر انفرادی حیثیت میں کوئی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

’قید میں ہمیں دن رات یہ چیز کھانے کو دی جاتی تھی‘ سعودی حکومت کی قید سے رہائی پانے والے شہزادے نے کیا بات بتادی؟ جان کر سعودی شہریوں کو یقین نہیں آئے گا

سعودی حکومت کے ذرائع کے حوالے سے میل آن لائن نے بتایا ہے کہ ”ان غیرملکی افراد کو بھی گرفتار سعودی کھرب پتیوں کی طرح تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ”وہ انہیں پیٹ رہے ہیں، وہ انہیں ٹارچر کر رہے ہیں، تھپڑ مار رہے ہیں اور توہین کر رہے ہیں۔ وہ ان غیرملکیوں کو مکمل طور پر توڑنا چاہتے ہیں اور اعتراف جرم کروانا چاہتے ہیں۔“سعودی محکمہ داخلہ نے غیرملکیوں کی گرفتاری کی خبر پر کسی بھی طرح کا ردعمل دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ برطانوی سفارتخانے کا بھی کہنا ہے کہ اب تک ان سے کسی برطانوی شہری نے معاونت کے لیے رابطہ نہیں کیا۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : عرب دنیا