برطانوی شہزادہ چارلس اور ان کی بیگم کے پاس محل میں 3 بیڈرومز ہیں، 3 بیڈرومز کی کیا ضرورت؟ ان کی حقیقت جان کر آپ کو سردار والا لطیفہ یاد آجائے گا

برطانوی شہزادہ چارلس اور ان کی بیگم کے پاس محل میں 3 بیڈرومز ہیں، 3 بیڈرومز کی ...
برطانوی شہزادہ چارلس اور ان کی بیگم کے پاس محل میں 3 بیڈرومز ہیں، 3 بیڈرومز کی کیا ضرورت؟ ان کی حقیقت جان کر آپ کو سردار والا لطیفہ یاد آجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سردار جی والا لطیفہ تو آپ کو یاد ہو گا جو دوستوں کو اپنا نیا گھر دکھانے لایا، جس میں اس نے تین سوئمنگ پول بنا رکھے تھے،گرم پانی والا پول دکھا کر اس نے دوستوں کو بتایا کہ ’جب گرم پانی سے نہانے کا من کرے تو اس میں نہاتا ہوں‘، ٹھنڈے پانی والا دکھا کر بتایا کہ ’جب ٹھنڈے پانی سے نہانے کا دل کرے تو اس میں نہاتا ہوں‘ اور جب دوستوں نے خالی پول کے متعلق پوچھا تو بولا’کبھی نہانے کو جی نہیں بھی کرتا ، ہیں جی!‘اسی طرح برطانیہ کے شہزادہ چارلس اور ان کی بیگم کیمیلا نے اپنے محل میں تین بیڈروم بنا رکھے ہیں۔

صنم جنگ کے بچے کی پیدائش کے بعد پاکستانیوں کے اداکارہ پر انتہائی شرمناک حملے، آگے سے اداکارہ نے بھی ایسا زوردار جواب دے دیا کہ باتیں بنانے والے اپنا سا منہ لے کر رہ گئے
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کلیرنس ہاﺅس لندن میں بنائے گئے ان تین بیڈ رومز میں سے ایک چارلس کا، دوسرا کیمیلا کا اور تیسرا دونوں کا ساجھا ہے۔ دونوں اپنے الگ الگ بیڈرومز میں سوتے ہیں اور کبھی جی چاہے تو مشترکہ بیڈروم میں بھی چلے جاتے ہیں۔شہزادہ چارلس اور کیمیلا نے گزشتہ روز اپنی خوشگوار ازدواجی زندگی کے کئی راز شیئر کیے ہیں جن میں سے ایک یہ تین بیڈرومزکا راز بھی شامل تھا۔واضح رہے کہ یہ گھر پہلے ملکہ برطانیہ کی رہائش گاہ تھی لیکن 2005ءمیں شادی کے بعد سے چارلس اور کیمیلا یہاں رہ رہے ہیں۔ ہر سال گرمیوں میں ایک مہینے کے لیے یہ محل سیاحوں کے لیے بھی کھولا جاتا ہے۔تاہم انہیں شہزادے اور ان کی بیگم کے بیڈرومز سے دور رکھا جاتا ہے۔

مزید :

برطانیہ -