وزیر اعلیٰ پنجاب کے بعد نواز شریف بھی اگلے چند گھنٹوں میں سعودی عرب روانہ ہوں گے: نجی ٹی وی

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بعد نواز شریف بھی اگلے چند گھنٹوں میں سعودی عرب روانہ ہوں ...
وزیر اعلیٰ پنجاب کے بعد نواز شریف بھی اگلے چند گھنٹوں میں سعودی عرب روانہ ہوں گے: نجی ٹی وی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بعد سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف بھی اگلے 48گھنٹوں کے دوران سعودی عرب روانہ ہوں گے، دورہ سعودی عرب کے دوران وہ اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ 

میری تقریر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے ردعمل پر دلی دکھ ہوا: خواجہ سعد رفیق

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے شریف فیملی کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اگلے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران نواز شریف اعلیٰ سعودی حکام اور قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے کو ملکی اور علاقائی سیاست کے تناظر میں انتہائی اہمیت حاصل ہے۔

نجی چینل ’’جیو نیوز‘‘کا اپنے ذرائع کے حوالے  سے دعوی ہے کہ نواز شریف  ہفتے کےروز سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی گذشتہ روز خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے، اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران آج انہوں نے مسجد نبوی ﷺ میں نوافل ادا کئے جبکہ وہیں پر ان کی ملاقات ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم سے بھی ہوئی ہے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -