سپریم کورٹ میں نواز شریف کے خلاف پارٹی صدارت کے خلاف درخواستیں ،چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بینچ تشکیل

سپریم کورٹ میں نواز شریف کے خلاف پارٹی صدارت کے خلاف درخواستیں ،چیف جسٹس ...
سپریم کورٹ میں نواز شریف کے خلاف پارٹی صدارت کے خلاف درخواستیں ،چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بینچ تشکیل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لئے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے جس کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان  ثاقب نثار کریں گے۔نواز شریف کے خلاف درخواستیں عمران خان،شیخ رشید اور پاکستان پیپلزپارٹی سمیت 13پارٹیوں نے دے رکھی ہیں،کیس کی پہلی سماعت یکم جنوری 20118کو ہوگی۔

میری تقریر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے ردعمل پر دلی دکھ ہوا: خواجہ سعد رفیق

درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ پارلیمنٹ کی جانب سے قانونی طریقہ سے ہٹ کر انتخابی اصلاحات بل 2017ء منظور کیا گیا لہذا عدالت اس بل کے ذریعے نااہل شخص کو پارٹی صدر بننے کے لیے اہل قرار دینے کا عمل کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کے فیصلے میں بطور وزیراعظم کی حثییت  سے نااہل قرار دیا تھا جس کے ساتھ ہی وہ پارٹی عہدہ بھی اپنے پاس نہیں رکھ سکتے تھے ،لیکن بعد میں قانون میں ترمیم کرکے وہ دوبارہ پارٹی کے صدر بن گئے تھے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -سیاست -