’داعش فحش فوٹوشوٹ کروانے والی اس اداکارہ کو استعمال کرکے۔۔۔‘ برطانوی پولیس کو ایسی خبر مل گئی کہ پورے شہرمیں کھلبلی مچ گئی

’داعش فحش فوٹوشوٹ کروانے والی اس اداکارہ کو استعمال کرکے۔۔۔‘ برطانوی پولیس ...
’داعش فحش فوٹوشوٹ کروانے والی اس اداکارہ کو استعمال کرکے۔۔۔‘ برطانوی پولیس کو ایسی خبر مل گئی کہ پورے شہرمیں کھلبلی مچ گئی

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) شدت پسند تنظیم داعش نئے لوگوں کو بھرتی کرنے کے لیے کئی طریقے سے پراپیگنڈہ کرتی ہے۔ دنیا بھر، بالخصوص مغربی ممالک میں اس کے کئی ایجنٹس نئے لوگوں کو بھرتی کرنے کا کام کرتے ہیں۔ اسی الزام کے تحت برطانوی پولیس نے ایک ایسی اداکارہ کو گرفتار کر لیا ہے کہ پورے ملک میں کھلبلی مچ گئی۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 27سالہ کمبرلے مائنرز نامی یہ ماڈل و اداکارہ میگزینز کے لیے فحش فوٹوشوٹ کرواتی ہے۔ اس نے اپنے سوشل میڈیا پر پے درپے کچھ ایسی پوسٹس کی جن سے پولیس کو شبہ ہوا کہ وہ داعش کے زیراثر ہے اور نئے لوگوں کو اس کی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

’انسانوں کی یہ شرمناک ایجاد ہمارا معاشرہ ختم کردے گی‘ معروف سائنسدان نے اس سال سامنے آنے والی سب سے فحش چیز کے بارے میں واضح وارننگ دے دی

پولیس نے کمبرلے کی گرفتاری کے بعد اس کے گھر کی تلاشی بھی لی تاہم کوئی ایسا مواد برآمد نہ ہو سکا۔ طویل پوچھ گچھ کے بعد اب اداکارہ کو ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے۔ تاہم پولیس آفیسرز نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ”ممکنہ طور پر کمبرلے شام جا کر داعش میں شمولیت اختیار کر سکتی ہے۔“ رپورٹ کے مطابق اس نے سوشل میڈیا پر جو پوسٹس کیں ان میں اس نے مذہب میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ ایک پوسٹ میں اس نے لکھا کہ ”میں ماڈلنگ کی گلیمرس دنیا سے ایک بالکل مختلف دنیا میں داخل ہو گئی ہوں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ