چین میں کھدائی کے دوران سائنسدانوں کو 13کروڑ سال پرانا انڈہ مل گیا، یہ کس چیز کا انڈہ ہے جو ابھی بھی سلامت ہے؟ دیکھ کر ہی ہر کسی کی سٹی گم ہوگئی، یہ تو سوچا بھی نہ تھا کہ۔۔۔

چین میں کھدائی کے دوران سائنسدانوں کو 13کروڑ سال پرانا انڈہ مل گیا، یہ کس چیز ...
چین میں کھدائی کے دوران سائنسدانوں کو 13کروڑ سال پرانا انڈہ مل گیا، یہ کس چیز کا انڈہ ہے جو ابھی بھی سلامت ہے؟ دیکھ کر ہی ہر کسی کی سٹی گم ہوگئی، یہ تو سوچا بھی نہ تھا کہ۔۔۔

  


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک تعمیراتی کمپنی کے ورکرز کو کھدائی کے دوران 13کروڑ سال قدیم ایک ایسا انڈہ مل گیا ہے جسے دیکھ کر ہر کسی کی سٹی گم ہو گئی۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ انڈہ ڈائنوسار کا ہے اور اب تک صحیح سلامت ہے۔ تعمیراتی کمپنی کے ورکرز نے کھدائی کے دوران انڈہ دریافت ہونے پر ماہرین کو اطلاع دی۔ انہوں نے اس کا تجزیہ کیا تومعلوم ہوا کہ یہ ڈائنوسار کا انڈا ہے اور 13کروڑ سال پرانا ہے۔

مصر میں ساڑھے تین ہزار سال پرانی قبر دریافت، ماہرین اندر داخل ہوئے تو لاش کس حالت میں تھی اور قبر کی دیواروں پر کیا لکھا تھا؟ دیکھ کر ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا

رپورٹ کے مطابق اس انڈے کا سائز بہت بڑا ہے اور اس کا سیاہ رنگت کا چھلکا 2ملی میٹر موٹا ہے۔اس دریافت کے بعد کھدائی کی جگہ پر تعمیراتی کام فوراً بند کر دیا گیااور اب سائنسدان وہاں مزید تحقیق کر رہے ہیں۔انڈے کے تجزئیے کے بعد ماہرین نے بتایا ہے کہ ”اس جگہ پر کسی وقت میں ڈائنوسار کی 20مختلف انواع رہتی رہی ہیں۔“واضح رہے کہ اسی علاقے سے چند ہفتے قبل ڈائنوسارکی 9کروڑ 90لاکھ سال قدیم باقیات بھی دریافت ہو چکی ہیں۔ان باقیات پر وہ پیراسائٹس بھی موجود تھے جو ڈائنوسار کے خون پر پلتے تھے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس