چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا، بہت سارے لوگوں کو خوش کردیا

چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا، بہت سارے لوگوں کو خوش کردیا
چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا، بہت سارے لوگوں کو خوش کردیا

  


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی طرف سے شمالی کوریا پر کڑی عالمی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں اور بظاہر چین نے بھی ان پابندیوں پر رضامندی کا اظہار کیا ہے لیکن اب اس حوالے سے ایسی خبر آ گئی ہے کہ جان کر ڈونلڈٹرمپ تڑپ کر رہ گئے جبکہ کئی لوگوں کو چین نے خوش کر دیا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جاسوس سیٹلائٹس نے کچھ ایسی تصاویر حاصل کی ہیں جن سے انکشاف ہوا ہے کہ چین بظاہر دنیا کے ساتھ مل کر شمالی کوریا پر پابندیوں کی حمایت کر رہا ہے لیکن پس پردہ اس کی بھرپور مدد کر رہا ہے۔

ان تصاویر میں چینی بحری جہازوں کو انتہائی خفیہ طریقے سے شمالی کوریا جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کو تیل اور دیگر اشیاءفراہم کر رہے ہیں۔چین کے یہ چھوٹے جہاز سمندر میں ہی شمالی کوریا کے بحری جہازوں کو سامان فراہم کرکے واپس چین کی طرف پلٹ جاتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ”ہمیں اس حقیقت پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ غیرقانونی تجارت اقوام متحدہ کی طرف سے پابندیاں عائد ہونے کے بعد بھی جاری ہے اور چین شمالی کوریا کو پٹرولیم مصنوعات اور دیگر امدادی سامان فراہم کر رہا ہے جو اس کے ایٹمی پروگرام کو مکمل کرنے میں مددگار ثابت ہو گا اور اس کے امریکہ کو ایٹمی حملہ کرکے مٹاڈالے کے عزم کو پورا کرے گا۔“

ایٹمی طاقت شمالی کوریا سے فرار ہونے والا فوجی، جب ہمسایہ ملک میں ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا تو خون میں کیا چیز دوڑتی نظر آگئی؟ دیکھ کر ڈاکٹروں کے بھی واقعی ہوش اُڑگئے

دوسری طرف چین کی طرف سے اس خبر کی سختی سے تردید کر دی گئی ہے۔ صحافیوں کے سوال پر چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ژنگ کا کہنا تھا کہ ”سکیورٹی کونسل کی لسٹ پر جو جہاز ہیں ان کے تجارت پر مکمل پابندی عائد ہے۔ میں آپ سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ جن جہازوں کی تصاویر کی بات کی جا رہی ہے کیا وہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی لسٹ پر موجود ہیں؟اگر وہ لسٹ پر موجود نہیں ہیں تو ہم کیسے کہہ سکتے ہیں کہ انہوں نے سکیورٹی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کی؟ اگر ہمیں ثبوت مہیا کیے جائیں تو ہم ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔“

مزید : بین الاقوامی