صباءقمر نے سوشل میڈیا پر اپنے جسم کے ایسے حصے کی تصویر لگا دی کہ دیکھ کر ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں ،صارفین برس پڑے

صباءقمر نے سوشل میڈیا پر اپنے جسم کے ایسے حصے کی تصویر لگا دی کہ دیکھ کر ہر ...
صباءقمر نے سوشل میڈیا پر اپنے جسم کے ایسے حصے کی تصویر لگا دی کہ دیکھ کر ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں ،صارفین برس پڑے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )جسم پر ’ٹیٹو‘ بنوانے کا رواج ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں عام پایا جاتاہے تاہم اب اس کے اثرات پاکستانی فلم انڈسٹر میں بھی جگہ بنا رہے ہیں تاہم زیادہ تر افراد ’نا ن پرماننٹ ‘ٹیٹو بنواتے ہیں جو کہ ایک مختصر وقت کے بعد خود بہ خود ختم ہو جاتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی معروف اداکارہ صباءقمر کی شہرت کو چار چاند بھارتی فلم ’ہندی میڈیم ‘ نے لگائے جس میں وہ عرفان خان کے ساتھ لیڈ ایکٹریس کے رول میں سامنے آئیں تاہم آج کل ان کا مقتول قندیل بلوچ کے زندگی پر مبنی ڈرامہ ’باغی ‘ چل رہاہے جو کہ شہرت کی بلندیوں پر ہے ۔

صباءقمر نے حال ہی میں سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی گردن کی تصویر جاری کی ہے جس پر ٹیٹو بناہواہے اور تصویر کے ساتھ پیغام درج ہے کہ ’اسے پڑھیے‘۔

اداکارہ کی جانب سے یہ تصویر جاری کرنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا صارفین میں طوفان برپا ہو گیا اور انہوں نے اداکارہ کے اس اقدام کی نفی کرنی شروع کر دی تاہم اداکارہ کے مداحوں نے اس کی تعریف کے پل بھی باندھے تاہم تنقید کرنے والوں کی فہرست لمبی دکھائی دیتی ہے ۔

مزید :

تفریح -