”اگر نوازشریف اس وقت بھی کہہ دیتے کہ ’مجھے کیوں نکالا‘ توآج ملک کے حالات مختلف ہو تے “ مزاح نگار انور مقصود نے بھری محفل میں ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آپ ہنستے ہنستے اپنی کرسی سے گر پڑیں گے

”اگر نوازشریف اس وقت بھی کہہ دیتے کہ ’مجھے کیوں نکالا‘ توآج ملک کے حالات ...
”اگر نوازشریف اس وقت بھی کہہ دیتے کہ ’مجھے کیوں نکالا‘ توآج ملک کے حالات مختلف ہو تے “ مزاح نگار انور مقصود نے بھری محفل میں ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آپ ہنستے ہنستے اپنی کرسی سے گر پڑیں گے

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ”مجھے کیوں نکالا؟“ کا نعرہ زبان زد عام ہوا جبکہ اس نعرے پر خوب تبصرے بھی کئے گئے، پورے ملک میں اس نعرے کا خوب چرچا رہا اور اس پر طرح طرح کی مزاحیہ ویڈیو ز بھی سامنے آئی ہیں، یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر بے حد مقبول بھی ہوئیں مگر سب سے زیادہ مقبولیت معروف مزاح نگار انور مقصود کے تازہ مضمون نے سمیٹی ، مزاح نگار نے میاں نواز شریف کے نعرے کو بنیاد بنا کر خوب داد سمیٹی جبکہ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائر ل بھی ہو گئی ہے۔

میری تقریر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے ردعمل پر دلی دکھ ہوا: خواجہ سعد رفیق

کراچی میں جاری ”بین الاقوامی اردو کانفرنس“ میں اپنا مضمون پڑھتے ہوئے مشہور مزاح نگار انور مقصود کا کہنا تھا” آج 25دسمبر ہے، ملک بھر مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے اور  میاں نواز شریف آج پیدا ہوئے ، کاش میاں صاحب اسی دن کہہ دیتے کہ مجھے کیوں نکالا؟ تو آج ملک کے حالات مختلف ہوتے ۔ “ اپنے مضمون میں آگے چل کر معروف مزاح نگار کا کہنا تھا ” مسلم لیگ(ن) کہتی ہے کہ حکومت مدت پوری کرے گی ، حالانکہ میاں کے جانے کے بعد مدت نہیں عدت پوری کی جاتی ہے“۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

انور مقصود کے اس مزاحیہ مضمون کی ویڈیو ز کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بڑی تعداد میں شیئر کیا جا رہا ہے جبکہ لوگ اس مضمون سے جہاں محظوظ ہو رہے ہیں وہیں ان پر طرح طرح کے تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں: 

مزید : ڈیلی بائیٹس