یہ جوڑا شادی کرتے ہی سیدھا ڈیپارٹمنٹ سٹور میں کیوں پہنچ گیا؟ وجہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

یہ جوڑا شادی کرتے ہی سیدھا ڈیپارٹمنٹ سٹور میں کیوں پہنچ گیا؟ وجہ آپ سوچ بھی ...
یہ جوڑا شادی کرتے ہی سیدھا ڈیپارٹمنٹ سٹور میں کیوں پہنچ گیا؟ وجہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

  


سڈنی(نیوز ڈیسک) شادی شدہ جوڑے اپنی شادی کے فوٹو شوٹ کے لئے کسی خوبصورت مقام کی تلاش کرتے ہیں لیکن اس آسٹریلوی جوڑے کا نرالا شوق دیکھئے کہ شادی ہوتے ہی تصاویر بنوانے کے لئے سیدھے ایک ڈیپارٹمنٹ سٹور جا پہنچے۔ اور شاید ان کا یہ فیصلہ ٹھیک ہی تھا کیونکہ دونوں کی ملاقات اسی سٹور کے طفیل ہی تو ہوئی تھی۔

دی مرر کے مطابق ’کولز سپرسٹور‘ کی گولڈ کوسٹ کے علاقے میں واقع ایک برانچ میں جیسیکا اور راڈنی کی پہلی ملاقات 2013 ہوئی تھی۔ بعد ازاں دونوں اس سٹور میں مینجر کے عہدے تک پہنچے۔ ان کی ملاقات جلد ہی دوستی اور پھر محبت میں بدل گئی اور رواں سال ستمبر میں انہوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا۔

’میرے بوائے فرینڈ نے مجھے گدگدی کی تو میں نے اس سے تعلق ختم کرلیا کیونکہ اس سے۔۔۔‘ معروف اداکارہ نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی مردوں کے بھی منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں گے

ان کی شادی تو فائیو سٹار ہوٹل پالازو ورسیز میں ہوئی تھی لیکن تقریب ختم ہوتے ہی وہ فوٹو شوٹ کے لئے اپنے ڈیپارٹمنٹ سٹور پہنچ گئے۔ وہاں انہیں نے تصاویر بھی ایسی شاندار بنوائیں کہ انٹرنیٹ صارفین ان کے انوکھے ذوق کو داد دئیے بغیر نہیں رہ پائے۔

یہ ہے تو شادی کا فوٹو شوٹ لیکن دلہن کہیں گوبھی کا پھول اٹھائے نظر آتی ہے تو کہیں شاپنگ ٹرالی میں بیٹھی مسکرا رہی ہے۔ اور تو اور، دلہن کی سہیلیاں بھی لمبے لمبے کیلے ہاتھوں میں پکڑے خوب کھلکھلاتی نظر آئیں۔ انٹرنیٹ صارفین کو یہ فوٹوشوٹ بہت ہی پسند آیا ہے اور ہر کوئی اس کی تعریف کر رہا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس