بھارتی پارلیمنٹ کا تین طلاق کا بل منظور کرنا آئین کی خلاف ورزی ،بل میں مسلم مردوں کو شیطان کی شکل میں پیش کیا گیا :اسد الدین اویسی

بھارتی پارلیمنٹ کا تین طلاق کا بل منظور کرنا آئین کی خلاف ورزی ،بل میں مسلم ...
بھارتی پارلیمنٹ کا تین طلاق کا بل منظور کرنا آئین کی خلاف ورزی ،بل میں مسلم مردوں کو شیطان کی شکل میں پیش کیا گیا :اسد الدین اویسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستانی پارلیمنٹ لوک سبھامیں تین طلاق کے حوالے سے منظور ہونے والے بل پر اپنے شدید ردعمل میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ تین طلاق سے متعلق بل آئین کے خلاف اور خواتین حقوق کی خلاف ورزی پر مبنی ہے ، شادی ایک سول کنٹریکٹ ہوتی ہے ، اس بل سے مردوں کو ہی طاقت ملے گی، اس بل کے ذریعہ مسلم مردوں کو شیطان کی شکل میں پیش کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی پارلیمنٹ نے تین طلاق کے خلاف بل کی منظوری دے دی ، تین سال سزا اور بھاری جرمانہ قانون بن گیا
بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق لوک سبھا میں’’ تین طلاق ‘‘ کے بل پر ہونے والی بحث میں حصہ لیتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ انڈین وزیر قانون ایک وکیل ہوسکتے ہیں ، لیکن یہ پیتھیٹک لا ڈرافٹ مین ہیں، سول لا اور کریمنل لا کو ایک ساتھ ملا دیا ہے، انہوں نے ایوان کو گمراہ کیا، کسی بھی مسلم ملک میں پینل کوڈ نہیں ہے،اسلام میں شادی سول کنٹریکٹ ہے ، آپ اسے بریچ کررہے اور سزا دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بل سے لگتا ہے کہ آپ مسلم سماج کو ڈیمولرائز کررہے ہیں،جہیز کے خلاف قانون ہے لیکن 80 فیصد جہیز کے کیس میں ہندو شامل ہیں،کیا آپ کو اس کی فکر ہے؟۔اس بل کے حوالے سے انہوں نے ایک ’’کہانی ‘‘ سناتے ہوئے اپنی تقریر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بچپن میں ایک کہانی سنی تھی کہ ایک سڑک کے کنارے پانی بہہ رہا تھا ، جس میں مچھلیاں تھیں ،وہ انجوائے کررہی تھیں ، تبھی وہاں ایک بند آگیا اور اس بندر نے مچھلیوں کو پانی سے نکال کر پتھر پر رکھنا شروع کردیا تو ایک آدمی نے بندر سے پوچھا کہ تم کیا کررہے ہو ؟ تو اس نے کہا کہ میں مچھلیاں بچا رہا ہوں،آپ بھی وہی کررہے ہیں، آپ بچا نہیں رہے ہیں بلکہ مار رہے ہیں۔

لائیو ٹی وی پروگرامز اور اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔