3 قدرتی غذائیں جو سردیوں میں آپ کے پیٹ کی چربی کو چٹکیوں میں پگھلا کر رکھ دیں

3 قدرتی غذائیں جو سردیوں میں آپ کے پیٹ کی چربی کو چٹکیوں میں پگھلا کر رکھ دیں
3 قدرتی غذائیں جو سردیوں میں آپ کے پیٹ کی چربی کو چٹکیوں میں پگھلا کر رکھ دیں

  

برمنگھم(نیوز ڈیسک)نئے سال کا آغاز ہونے کو ہے اور پارٹی سیزن تو پہلے ہی شروع ہوچکا ہے۔ مزے مزے کے کھانوں سے جی بھر کے لطف اندوز ہوا جا رہا ہے، جس کا نتیجہ پہلے سے جمع چربی میں مزید اضافے کے سوا کیا ہو سکتا ہے؟ سالہاسال کی ایسی بداحتیاطی سے ہمارے جسم میں صرف چربی ہی نہیں بلکہ فاسد مادے بھی جمع ہوتے رہتے ہیں جو طرح طرح کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ جب موٹاپہ قابو سے باہر ہو جاتا ہے تو اکثر لوگ تو اس سے لڑنے کی ہمت ہی نہیں کر پاتے، حالانکہ ان مسائل کا حل کچھ ایسا مشکل بھی نہیں۔ خوش قسمتی سے کچھ غذائیں ایسی ہیں کہ جنہیں ہم اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنالیں تو جسم قدرتی طور پر فاسد مادوں سے پاک ہوجاتا ہے اور چربی بھی دیکھتے ہی دیکھتے غائب ہونے لگتی ہے۔

’گرم پانی میں لیموں ملا کر پینے سے انسان کی یہ چیز ختم ہوجاتی ہے‘ ڈاکٹروں نے سب سے مقبول نسخے کا انتہائی خطرناک نقصان بتادیا

ماہر غذائیات جورجائس زینی کرسٹوس نے ڈیلی سٹار سے بات کرتے ہوئے ان غذاﺅں کے بارے میں بتایا ،جو نہ صرف جسم کو فاسد مادوں سے پاک کرتی ہیں بلکہ فاضل چربی کو ختم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ ان میں سبز چائے سرفہرست ہے۔ سبز چائے میں ’ای جی سی جی‘ نامی مالیکیول پایا جاتا ہے جو فاسد مادوں کو ختم کرنے میں انتہائی موثر ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ پولی فینول جسمانی میٹابولزم کو تیز کرتے ہیں اور فاضل چربی کو ختم کرتے ہیں۔ چونکہ اس میں کیفین بھی ہوتی ہے لہذا اس کا بہت زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

دوسری غذا ’کوکا‘ ہے، جو چاکلیٹ جیسی چیزوں میں پایا جاتا ہے۔ اس میں فلیوا نول اور نباتاتی کیمیکلز بکثرت پائے جاتے ہیں جو ہمارے دل اور دماغ کی صحت کیلئے بھی بہت اچھے ہیں۔ یہ منفی کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ بھوک کو کنٹرول کرکے ہمارے وزن میں اضافے کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس سلسلے کی تیسری اہم غذا ہلدی ہے، جس کی خوشبو ہمارے کھانوں کو لاجواب بناتی ہے۔ اس میں پایا جانے والا ’کرکیومن‘ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ عنصر ہے جو جسم کو فاسدمادوں سے پاک کرنے میں اپنا جواب نہیں رکھتا۔ یونیورسٹی آف میریلن میڈیکل سنٹر کی تحقیق کے مطابق ہلدی کا استعمال جگر کی رطوبت میں اضافہ کرتا ہے جو جسم سے مضر صحت مادوں کو نکال باہر کرتا ہے۔ جگر کے عمل کو بہتر بنا کر ہلدی ہمارے پورے جسم میں میٹابولزم کا نظام درست کرتی ہے، جس کا لازمی نتیجہ اضافی چربی کے خاتمے کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -