’میں بھی تھوڑی دیر بعد سعودی عرب کیلئے روانہ ہونے والا ہوں کیونکہ ۔۔۔‘ شہبازشریف کے بعد نوازشریف کا ہفتے کو روانگی کا امکان لیکن اب ن لیگ کے ایسے وزیر نے سعودی عرب جانے کا اعلان کر دیا کہ جان کر آپ بھی کہیں گے ’کوئی بات تو ضرور ہے ‘

’میں بھی تھوڑی دیر بعد سعودی عرب کیلئے روانہ ہونے والا ہوں کیونکہ ۔۔۔‘ ...
’میں بھی تھوڑی دیر بعد سعودی عرب کیلئے روانہ ہونے والا ہوں کیونکہ ۔۔۔‘ شہبازشریف کے بعد نوازشریف کا ہفتے کو روانگی کا امکان لیکن اب ن لیگ کے ایسے وزیر نے سعودی عرب جانے کا اعلان کر دیا کہ جان کر آپ بھی کہیں گے ’کوئی بات تو ضرور ہے ‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی سعودی عرب روانگی کے بعد عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں ،دوسری طرف میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ نواز شریف بھی ہفتے والے دن سعودی عرب جائیں گے ،موجودہ صورتحال میں پارٹی کے قائدین کا اس طرح سعودی عرب میں اکٹھے  ہونے کے حوالے سے مختلف چہ میگوئیاں کی   جاری ہیں۔

نجی چینل ’’جیو نیوز‘‘کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ ‘‘کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے  سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وہ عمرے کی نیت سے سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں ۔
واضح رہے ان کا عمرے پر اس وقت جانا غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ گزشتہ رو ز ہی پنجاب کے وزیر اعلی شہبازشریف سعودی حکومت کی جانب سے بھیجے گئے سپیشل جہاز میں عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہو ئے تھے ،ملک کی سیاسی صورتحال کے مدنظر ان کا یہ دورہ اہم قرار دیا جارہا ہے ۔دوسری طرف میڈیا میں نواز شریف کے حوالے سے بھی خبریں گردش میں ہیں کہ وہ ہفتے کے رو ز عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں جہا ں وہ عمرے کی ادائیگی کے علاوہ ان کی ملکی حالات سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فوج سے متعلق میرے بیان کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے 27منٹ کی تقریر میں سے چند الفاظ نکال کر آپ بات کا مطلب تبدیل نہیں کر سکتے۔فوج سے متعلق تو اس وقت بات نہیں کی جب مارشل لاءلگا ہوا تھا،ہماری فیملی میں دو لوگ اس ملک کی حفاظت میں شہید ہوچکے ہیں میں کیسے ادارے کے خلاف بات کر سکتا ہوں۔میں نے کو ئی غیر ذمے د ارانہ بیان نہیں دیاجومطلب نکال رہا ہے وہ بھی غلطی پر ہو سکتاہے،میں نے تو مفاہمت کابیانیہ دیاتھا جوہورہا ہے ا س پرافسوس ہی کرسکتاہوں۔سعد رفیق کہتے ہیں کہ پرویز مشرف کا فوج سے متعلق بیان تو اس بھی خطرناک ہے لیکن ان سے کوئی نہیں پوچھ رہا ،وہ فوج کے سپاہ سالاررہے ہیں ان کی زیادہ ذمے د اری ہے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -