ہماری بات کراچی والوں کے دل میں اتری،ہمیں گالیاں دینے سے وزیراعلیٰ سندھ کی جان نہیں چھوٹے گی:مصطفیٰ کمال

ہماری بات کراچی والوں کے دل میں اتری،ہمیں گالیاں دینے سے وزیراعلیٰ سندھ کی ...
ہماری بات کراچی والوں کے دل میں اتری،ہمیں گالیاں دینے سے وزیراعلیٰ سندھ کی جان نہیں چھوٹے گی:مصطفیٰ کمال

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمیناور سابق ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ سندھ میرا نام لے کر نازیبا گفتگو کر رہے ہیں تاہم گالیاں دینے سے ان کی جان نہیں چھوٹے گی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہماری بات کراچی والوں کے دل میں اتری، کراچی نے اپنی آواز ہماری آواز کے ساتھ ملائی، ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں اور ہم سب کو دعوت دیتے رہیں گے۔پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر وزرا مجھ سے بہت ناراض ہیں، وہ میرا نام لے کر نازیبا گفتگو کر رہے ہیں تاہم ہمیں گالیاں دینے سے ان کی جان نہیں چھوٹے گی، ہم اپنی جائز بات کریں گے، آپ کو ناراض ہونا ہے تو ہوتے رہیں۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگر نفرت کی سیاست کرنا چاہوں تو مہاجروں کے سینے میں آگ اور نفرت بھردوں، لسانیت کی سیاست کرنا چاہوں تو سندھ حکومت نے تمام مواقع دے رکھے ہیں لیکن میں لسانیت کی بنیاد پر آگ کبھی نہیں بھروں گا، سب کہہ رہے ہیں کہ سندھ کی آبادی 70 لاکھ کم کر دی گئی ہے، یہ آبادی کراچی اور حیدرآباد کے شہری علاقوں سے کم کی گئی ہے، سندھی وزیراعلیٰ تھر میں بچوں کو مرنے سے نہیں بچا رہا جب کہ کراچی کے لوگوں کے پاس پینے کا پانی نہیں۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -