خاتون پرنسپل کا قتل، پولیس نے مقدمے میں مزید 2 ملزمان کو نامزد کردیا

خاتون پرنسپل کا قتل، پولیس نے مقدمے میں مزید 2 ملزمان کو نامزد کردیا
خاتون پرنسپل کا قتل، پولیس نے مقدمے میں مزید 2 ملزمان کو نامزد کردیا

  

کراچی(آئی این پی)سولجر بازار میں خاتون سکول پرنسپل قتل کیس میں پولیس نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے واقعے کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا، مجموعی طور پر 5افراد کو مقدمے میں نامزد کیا ہے، قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ زیر تربیت پولیس اہلکار کا نکلا۔

پولیس کے مطابق سولجر بازار کے علاقے پارسی کالونی میں 9دسمبر کوخاتون سکول پرنسپل امبرین فاطمہ کے قتل میں ملوث اس کے شوہر علی حسن کی 24دسمبر کو باقاعدہ گرفتاری کے بعد کیس میں روز نئے پہلو سامنے آنے لگے ہیں، پولیس نے بتایا کہ اب تک قتل میں باضابطہ مقتولہ کے شوہر علی حسن اس کی دوسری بیوی سحر شمس اور اس کے بھائی بلال شمس کو پولیس گرفتار کر چکی ہے، تاہم گرفتار ملزم بلال شمس نے انکشاف کیا کہ قتل میں استعمال ہونے والا پستول گل نواز نامی شخص کا ہے اور اس کا لائسنس بھی موجود ہے جبکہ اس کا بیٹا دانش کچھ عرصہ قبل ہی محکمہ پولیس میں بھرتی ہوا ہے جس کی تربیت جاری ہے۔ ملزم نے مزید بتایا کہ دانش اپنے والد کا پستول شوق میں اپنے پاس رکھتا تھا،قتل کی واردات سے قبل میں نے دانش سے پستول لیا اور اپنی بہن سحر شمس کو دیا اور پھر پستول علی حسن کے پاس پہنچ گیا جس کے بعد اس نے پستول سے اپنی بیوی کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق ملزم کے انکشاف کے بعد مقدمے میں دانش اوراسکے باپ گل نواز کو بھی نامزد کردیا ہے اور مزید ایک مقدمہ 311/17 بھی درج کرلیا ہے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -