آپ نے Matrix فلم تو دیکھی ہوگی لیکن کیا آپ کو معلوم ہے اس کے دوران سکرین پر آنے والے ان الفاظ کا دراصل کیا مطلب ہے؟ پہلی مرتبہ حقیقت منظر عام پر، جواب ایسا جو کسی نے آج تک سوچا بھی نہ تھا
لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) مشہور فلم سیریز Matrixکی ہر فلم کے آغاز میں سکرین پر سبز حروف میں لکھا ہوا ایک پراسرار کوڈ دکھائی دیتا ہے، اور ناظرین کے لئے یہ عجیب و غریب چیز ہمیشہ سے ایک معمہ رہی ہے۔ کسی نے کہا کہ یہ پیچیدہ ریاضیاتی مساواتیں ہیں تو کوئی اسے مشہور فلسفی ہائیڈگر کے فلسفہ مابعد الطبیعات سے منسلک کرتا رہا، لیکن اصل میں یہ کیا چیز ہے ، یہ جان کر آپ کو بھی کافی مایوسی ہوگی۔
’اُس دن مادھوری ڈکشٹ چیختی رہی کہ میں یہ کام نہیں کروں گی، لیکن فلمی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کرنا تو پڑے گا اور آخرکار وہ کامیاب ہوگیا‘
دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق Matrixکے پروڈکشن ڈیزائنر سائمن وائٹلی نے پہلی بار اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ اور راز یہ ہے کہ یہ پراسرار حروف دراصل مچھلی کی مشہور جاپانی ڈش ’سوشی‘ بنانے کی تراکیب ہیں، جو کہ مقامی ہرانگا، کاٹاکانا اور کانجی حروف میں تحریر کی گئی ہیں۔
ایک عرصے سے ان الفاظ کو کوئی پراسرار تحریر سمجھنے والے فلم بین اس انکشاف پر واقعی بہت مایوس ہوئے ہیں، البتہ سائمن وائٹلی کا کہنا تھا کہ یہ کوئی عجیب بات نہیں ہے کیونکہ فلمساز سسپنس پیدا کرنے کے لئے اس طرح کے حربے استعمال کرتے رہتے ہیں۔