راولپنڈی میں بین الاقوامی بکی گرفتار ، کرنسی کمپیوٹر، موبائل ، ٹیلیفون سمیت دیگر آلات برآمد

راولپنڈی میں بین الاقوامی بکی گرفتار ، کرنسی کمپیوٹر، موبائل ، ٹیلیفون سمیت ...
راولپنڈی میں بین الاقوامی بکی گرفتار ، کرنسی کمپیوٹر، موبائل ، ٹیلیفون سمیت دیگر آلات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے حاجی چوک سے بین الاقوامی بکی گرفتار،ملزم کرکٹ میچوں پر جوا اور بیرون ملک غیر قانونی طور پر رقوم بھی ترسیل کرتا تھا،ملزم سے کرنسی کمپیوٹر، موبائل ، ٹیلیفون سمیت دیگر آلات برآمد۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد کے علاقے حاجی چوک سے بین الاقوامی بکی راجہ شاہد سمیت 4 دیگر جواریوں کوگرفتار کر لیا گیا۔راجہ شاہد کے بھارت دبئی اور ساتھ افریقہ کے جواریوں سے روابط ہیں اور وہ کرکٹ میچوں پر جوا اور بیرون ملک غیر قانونی طور پر رقوم بھی ترسیل کرتا تھا۔ملزم سے کرنسی کمپیوٹر، موبائل ، ٹیلفون سمیت دیگر آلات برآمد کر لیے گئے ۔