اوکاڑہ میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ ، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی

اوکاڑہ میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ ، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی
اوکاڑہ میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ ، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) اوکاڑہ میں سات گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے  چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں دو بچے اور دو خواتین شامل ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور موٹروے کو ٹریفک کیلئے کھولا جارہا ہے۔اوچ شریف میں بھی دھند کے باعث موٹر سائیکل اوررکشہ میں تصادم ہوا ہے جس کے سبب تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثہ نواحی علاقے موضع رسول پور بختیاری روڈ پر ہوا ہے۔ترجمان موٹر ویز پولیس نے خبردار کیا ہے کہ ایم ون، ایم ٹو، ایم تھری اور ایم فور شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، شہری غیرضروری سفر سے گریز کریں۔