گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد گرفتار

گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد گرفتار
گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد گرفتار

  



گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سی ٹی ڈی پنجاب اور حساس ادارے نے مشترکہ آپریشن میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

گوجرنوالہ میں سی ٹی ڈی پنجاب اور حساس ادارے نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر نیٹ ورک سے ہے جب کہ ان کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر میں خفیہ اعداد و شمار، موبائل فون، 5 کلاشنکوف رائفلیں، 2 پستول اور گولہ بارود سمیت دہشت گردی کی مالی اعانت کے لئے فنڈز برآمد ہوئے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ