ملتان سمیت مختلف شہروں میں دھند، نظام زندگی مفلوج، بیماریاں ڈبل

ملتان سمیت مختلف شہروں میں دھند، نظام زندگی مفلوج، بیماریاں ڈبل

  



ملتان،ڈیرہ، راجن پور(سپیشل رپورٹر، نمائندہ خصوصی،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں دھند اور شدید سردی کا راج بدستور قائم ہے جس نے شہریوں کو ٹھٹھرا کررکھ دیا معمولات زندگی جام ہوکر رہ گئے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز بھی ملتان میں سورج نہ نکلا جس کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں شہریوں کی جانب سے شدید سردی سے بچنے کیلئے گرم ملبوسات ودیگر اشیاء (بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

ضروریہ کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے جس کے باعث ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تاہم دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بھی موسم سرد اورخشگ رہنے کے ساتھ ساتھ دھند پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔ ڈیرہ غازی خان شہر اور گردونواح کے علاقوں میں شدید دھند کا راج برقرار، حدنگاہ صفر ہوگئی شہر کے مختلف مقامات پر موٹر سائیکل اور کاروں کے ٹکرانے کے حادثات رونما ہوئے جبکہ سردی کی شدت میں بھی بے انتہا اضافہ ہو گیا ہے اور خشک سردی کی وجہ سے شہری نزلہ زکام، کھانسی سمیت مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے اس سلسلہ میں ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ شہری گھر سے باہر نکلتے ہوئے گرم ملبوسات کا استعمال کریں اور منہ ناک اور کانوں کو مکمل طور پر ڈھانپ کر باہر نکلیں اس طرح ٹریفک حادثات سے بچاؤکے لیے پیٹرولنگ پولیس نے شہریوں کو فوگ لائٹس کے استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔اور گاڑیوں کی رفتار کو کنٹرول میں رکھیں۔ راجن پور میں شدید دھند کاسلسلہ گذشتہ کئی روز سے برقرار ہے روزانہ دن بھر دھند رہنے کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوچکا ہے جس سے انڈے، مرغی کاگوشت، خشک میوہ جات اور خشک لکڑی کی مانگ میں اضافہ ہوچکا ہے جس کے باعث دوکاندار منہ مانگی قیمتیں وصول کررہے ہیں عوامی وشہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سے اس صورت حال کے باعث گراں فروشی کے مرتکب دوکا نداروں کے خلاف کاروائی کا مطا لبہ کیا ہے۔  

بیماریاں 

مزید : ملتان صفحہ آخر