گیس، بجلی لوڈشیڈنگ میں اضافہ، ایل پی جی مافیا کی لوٹ مارتیز

گیس، بجلی لوڈشیڈنگ میں اضافہ، ایل پی جی مافیا کی لوٹ مارتیز

  



وہاڑی، میلسی، شادن لنڈ(بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان)شہر اور گردونواح میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے واپڈا حکام نے روزانہ کئی گھنٹے بجلی بند کرنا معمول بنا لیا واقعات کے مطابق عوامی و سماجی اور شہری حلقوں جمیل حسین محمد علی اکبر خان جماعت علی محمد بخش عظمت مغل رفیع الدین محمد سرفراز شاہد علی بلال حسین مقصود احمد امیر علی محمد دین ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا حکام کی(بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

 جانب سے بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور دورانیہ میں دن بدن اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے عوام کی پریشانی اور مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے تاجروں کے کاروبار بری طرح متاثر ہورہیہیں جبکہ کسان کاشتکار بھی مسائل کا شکار ہیں جس پر انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان وفاقی وزیر بجلی چیئرمین واپڈا سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافے کے باعث بلیک میلرگیس ڈیلر زمجبورگیس صارفین کومہنگ داموں بلیک میں گیس فروخت کرنے لگے انتظامیہ کی طرف سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث کہیں گیس170توکہیں 180روپے میں فروخت ہورہی ہے اور مجبوراًگیس صارفین مہنگے داموں گیس خریدکر بلیک میلر گیس ڈیلروں کے ہاتھوں لٹنے پرمجبورہیں عوامی وسماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنرمیلسی اور ڈپٹی کمشنروہاڑی کیپٹن(ر)وقاص رشیدسے مطالبہ کیاہے کہ گیس صارفین کو بلیک میلرگیس ڈیلروں کی لوٹ مارسے بچانے اور مقررہ سرکاری نرخوں پر فروختگی یقینی بنانے کیلئے مقررہ سرکاری نرخ نامے دکانوں پرنمایاں جگہ پر آویزاں کروائے جائیں۔ شادن لُنڈ میں گزشتہ کئی ہفتوں سےABC کیبل کی تنصیب جاری ہے میپکو اہلکار متعلقہ ٹرانسفارمر کو بند کرنے کی بجائے فیڈر کو مکمل طور پر بند کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے روزانہ 8,8 گھنٹے مسلسل بجلی بند رہتی ہے اسی طرح گیس کی طویل بندش نے بھی صارفین کو پریشان کر رکھا ہے 24گھنٹوں میں صرف 3سے 4گھنٹے گیس وہ بھی کم پریشر کے ساتھ دی جاتی ہے بجلی اور گیس کی طویل بندش سے گھریلو اور کمرشل صارفین سخت پریشان ہیں لہذا متعلقہ محکموں کے افسران سے عوامی و سماجی حلقوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر