پی ایم ڈی سی کی تحلیل کیخلاف کیس، ہائیکورٹ  نے تنخواہوں کی ادائیگی کا ریکارڈ طلب کرلیا 

      پی ایم ڈی سی کی تحلیل کیخلاف کیس، ہائیکورٹ  نے تنخواہوں کی ادائیگی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو تحلیل کرنے کے صدارتی نوٹیفکیشن کے خلاف کیس پر سماعت کے دور ان آئندہ سماعت پر تنخواہوں کی ادائیگی کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ دور ان(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)


 سماعت وزارت قانون و انصاف نے جوان عدالت میں جمع کروا دیا۔ وکیل پی ایم سی نے کہاکہ پی ایم سی کا بل قومی اسمبلی سے پاس ہو چکا اب سینیٹ میں پیش کیا جائے گا اور قانون بن جائے گا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا تمام ملازمین کو 6 ماہ کی تنخواہیں ادا کر دی گئی ہیں۔ سابق پی ایم ڈی سی ملازمین نے جواب دیاکہ تمام ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں ہوئیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تنخواہوں کی ادائیگی کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 31 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔
پی ایم ڈی سی