ملتان سمیت مختلف شہروں میں آپریشن،6فوڈ پوائنٹس سیل، بھاری جرمانے

ملتان سمیت مختلف شہروں میں آپریشن،6فوڈ پوائنٹس سیل، بھاری جرمانے

  



ملتان(سپیشل رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان سمیت مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے کھلے رنگوں،کیمیکلز کے استعمال،ممنوعہ اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر05فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کیا ہے۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 1لاکھ77ہزارکے جرمانے عائد کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مٹھائی کی تیاری میں کھلے رنگوں، کیمیکلزکے استعمال،حشرات کی موجودگی،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

 پر فریشکو سویٹس اینڈ بیکرز جبکہ رحیم یارخان میں دلبر بیکری کوسیل کردیا۔اسی طرح فوڈ سیفٹی ٹیم نے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،زائدالمیعاد اشیاء کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پر کینال کنٹری کلب کو سربمہر کیا۔مظفر گڑھ کی ڈیری سیفٹی ٹیم نے ملاوٹی دودھ کی فروخت،مکھیوں کی بہتات پر عرفان مِلک شاپ جبکہ ممنوعہ گٹکا اور زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت پر عباس کریانہ سٹور کو سیل کیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بہاولپوراورملتان کے گردونواح میں کارروائیوں کے دوران سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی اورصفائی کے ناقص انتظامات پر 50,000 کے جرمانے عائد کیے۔ڈی جی خان،لیہ اور گردونواح میں پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 127,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں ناقص، زائد المیعاد اشیائے خورونوش،حشرات زدہ مٹھائیاں، کیمیکلز اور مضر صحت خوراک کوتلف کیاگیا۔مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈپوائنٹس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے ہیں۔

سیل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...