تبدیلی سرکار فلاپ، ملکی حالات ابتر ی  کی جانب گامزن، کریم قسور لنگڑیال

تبدیلی سرکار فلاپ، ملکی حالات ابتر ی  کی جانب گامزن، کریم قسور لنگڑیال

  



ماہڑہ شہر (نمائندہ پاکستان) سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری ملک احمد کریم قسور لنگڑیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دیوالیہ ہوچکا ہے ملکی حالات ابتر ہوگئے پی ٹی آئی گورنمنٹ نے 90 دن کی بجائے ڈیڑھ سال میں بھی عوام کیلئے کچھ نہیں کیا تبدیلی سرکار نے پاکستانی عوام (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

کے ہوش اڑا کر رکھ دے مہنگائی رکنے کا نام نہیں لے رہی ملکی خزانہ خالی ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی تاجر برادری پریشان حال ہے گورنمنٹ تاجر برادری کے حقوق کا خیال نہیں رکھ رہی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے صحافی برادری پر تنقید کی پرزور مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ موجودہ رکن قومی و صوبائی اسمبلی عوام اسمبلیوں میں عوام کی بات نہیں کرتے ہر رکن اسمبلی اپنا الو سیدھا کرنے میں لگا ہوا ہے ان لوگوں کو جو بھی تھوڑے بہت فنڈ ملتے ہیں وہ عوام تک پہنچنے سے پہلے کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام پر بجلی کے بلوں کا اضافی ریٹ مسلط کر دیا گیا جو کہ سراسر نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ گورنمنٹ کی ہر پالیسی عوام دشمن پالیسی ہے ملک کی غریب عوام میں فاقہ کشی عام ہوچکی ابھی تک ان غریب لوگوں کیلئے کوئی اچھی پالیسیاں مرتب نہیں کی گئیں عالمی مارکیٹ میں صنعتی اعتبار سے ملک پاکستان کی رینکنگ دن بدن کم ہوتی جا ر ہے ہیں اس موقع پر رانا محمد منظور نے کہا نے کہا کہ ملک احمد کریم قسور لنگڑیال عوامی مسیحا ہیں اور ہر وقت لوگوں کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے رہتے ہیں ان کے دور حکومت میں ان کے عوام کیلئے کیے گئے ترقیاتی کاموں کی مثال کوئی ڈھکی چھپی نہیں ہے جبکہ اس موقع پر سید عمران سلیم شاہ, محمد اجمل ملک, ملک شوکت حسین زرگر, محمد اسماعیل دھمرایا, محمد اکرم شاہین, محمد سمیع اللہ, ظفر حسین قریشی, محمد بلال جگنو, جام ذوالفقار ماہڑہ, جام فاروق بگٹی, چوہدری احمد, چوہدری عثمان, محمد حسنین مدنی, محمد بلال جگنو و دیگر موجود تھے۔

گامزن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...