کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں ریلیاں، مودی پرتنقید

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں ریلیاں، مودی پرتنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ، کوٹ چھٹہ، لیہ(ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ، سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان):وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایاگیا۔مرکزی ریلی بمبے ہوٹل چوک سے نکالی گئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار نے کی۔اے سی صدر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر موجود تھے۔شرکاء نے قومی اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔پاکستان زندہ باد،کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔استحکام پاکستان،ملک(بقیہ نمبر56صفحہ12پر)


 اور قوم کی خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔کوٹ چھٹہ میں بھی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد شاہد نے کی۔مقبوضہ کشمیر پر بھارتی جارحیت کے مظالم کھلی دہشت گردی ظلم و بربریت کا راستہ روکنے کے لیے ہر پاکستانی تیار ہے۔ کشمیریوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ اپنی شہ رگ کسی بھی صورت بھارت کے قبضہ میں نہیں ِ دی جاسکتی۔ ا ن خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد شاہد ملک کی قیادت میں نکالی گئی ریلی پاکستان زندہ باد کشمیربنے گا پاکستان کے سلسلے میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل سربراہ قاضی ذوالفقار حسین نے کہا کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑ ا دہشت گرد ہے۔ بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر پر مسلمانوں کے خلاف چڑھائی جانے والی کھلم کھلا دہشت گردی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر محمد شاہدملک نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کشمیری مسلمانوں سے پاکستانی قوم کا رشتہ قائم ہے۔ جو رہتی دنیا تک رہے گا۔ اس موقع پر سی اومیونسپل کمیٹی چوہدری محمد ارشد، ریگولیشن آفیسر مختیار احمد جتوئی۔ شاہد سلیم۔ مقصود جلبانی۔ غلام حسین مستوئی۔ محمد طاہر اسماعیل۔ ایس ڈی او احمد حسن۔ ملک نیاز احمد۔ اللہ داد خان۔ سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی محمد صادق سمیت دیگر محکموں کے اہلکاران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی اے سی آفس سے ہوتی ہوئی اڈا کوٹ چھٹہ پر پہنچ کر جہاں قاضی ذوالفقار حسین نے ملکی ترقی اور کشمیری عوام کے حق میں دعا کرائی۔مودی کاآدم خوری کا مرض دنیا کے لئے ایک نیا فتنہ ابھرکر سامنے آیاہے۔اقوام عالم کو اس کابروقت سدباب کرنا ہوگا۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفیاض احمد ندیم نے ضلعی انتظامیہ،محکمہ تعلیم اورایپکا کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیرریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرڈی اوتعلیم توکل حسین،احسن فرید،ایس ایچ اواشرف ماکلی،سول سوسائٹی کے ممبران،میڈیانمائندگان اوراہلکاروں کی بڑی تعدادموجودتھی۔اے ڈی سی آرنے کہاکہ کشمیرکی عوام پر زندگی تنگ کردی گئی ہے اوروہاں انسانیت سسک رہی ہے۔کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی رائے شماری کے حق سے محروم رکھناظلم کی انتہاہ ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کشمیری عوام کے سفیرہیں اورہرفورم پران کی آوازبن رہے ہیں۔ریلی سے ڈی او تعلیم تو کل حسین،ایپکا رہنماراناافضل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اورپاکستانی قوم کشمیریوں کی اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گی۔ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اورپینافلیکس اٹھارکھے تھے جس پربھارتی مظالم کی مذمت پرمشتمل تحریریں درج تھیں۔شرکاء نے مودی کے خلاف نعرے لگائے اورکشمیری بھائیوں کی جدوجہد کو سلام پیش کیا ہے۔
تنقید