حکومت، اپوزیشن اورانتظامیہ عدالتی فیصلوں کو تسلیم کرے، لیاقت بلوچ

  حکومت، اپوزیشن اورانتظامیہ عدالتی فیصلوں کو تسلیم کرے، لیاقت بلوچ

  



ملتان(پ۔ر)نائب امیر  اور صدر مجلس قائمہ سیاسی امورجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے بیانات اور موقف میں گھبرائے ہوئے ہیں۔حکومتی ناکامیوں سے لگتا ہے کہ ان کی سانس پھول گئی ہے اور بہکی بہکی باتیں کرنا انہوں نے اپنا معمول بنالیا ہے۔۔آئین،قانون،عدلیہ،نیب،ایف آئی اے،انتظامیہ اور میڈیا کو پارٹی غلام بنانے کی روش فاشزم۔ ملک چلانے کے اہلیت اور بااعتماد باوقار ٹیم چاہیے۔تقاریر،ٹویٹ سے ملک انارکی کے حوالے کیا جارہا ہے۔سیاسی تصادم کو نہ (بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

روکا تو قومی ریاستی اداروں کا پیمانہ صبر لبریز ہوگا اور تباہی ملک کو بہاکر لے جائے گی اس کے ذمہ دارخود وزیر اعظم عمران خان ہونگے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت،اپوزیشن،انتظامیہ عدالتوں کے فیصلوں کو تسلیم کریں،ریلیف اور انصاف کے لیے عدالتوں اور آئینی دائرہ کار سے ہی رجوع کیا جائے۔وزیراعظم کا میڈیا کے خلاف تازہ بیانیہ شرمناک ہے۔شدت جذبات بھڑکیں گے۔ میڈیا پر دھماچوکڑی مزید خرابیاں لائے گی۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اب پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ہی نہیں سوشل میڈیا ذرائع ابلاغ کا جدید طاقت ور ذریعہ بن گیا ہے۔ حکومت اپوزیشن،میڈیا اور عدلیہ پر گھن گرج اور برسنے کی بجائے عوام کے لیے مہنگائی،بے روزگاری،کرپشن،افراد طرز کاخاتمہ کریں اور قومی قیادت کو متحد کرکے متفقہ لائحہ عمل بنائیں وگرنہ مجرمانہ غفلت حکومت مخالف بڑی تحریک کو منظم کردے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...