کسٹم افسر پکڑی گئی گاڑیوں کے  مالک، حکومت کوبھاری نقصان

کسٹم افسر پکڑی گئی گاڑیوں کے  مالک، حکومت کوبھاری نقصان

  



راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر))تبدیلی کی حکو مت کے دوران کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران اور اُن کے اہل خا نہ پکڑی گئی بیش قیمت گاڑیوں کو ذاتی وتفریحی مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں پکڑی بیش قیمت گاڑیاں اب بھی کسٹم آفیسران اور اہلکاروں کے سرکاری وذاتی گھروں میں موجود ہیں (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

 جن کی نیلا می سے اربوں روپوں کی آمدن حاصل کی جاسکتی ہے وزیراعظم پاکستان فوری نوٹس لیں استعمال میں موجود گاڑیوں کی فوری نیلامی میں کردار ادا کریں یہ باتیں راجن پور کے عوامی وشہری حلقوں نے میڈیا کے توسط سے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطا لبہ کرتے ہوئے کہیں اُنہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ غیر ملکی گاڑیاں جو دوران چیکنگ پکڑی جاتی ہیں ان میں نئی گاڑیاں کسٹم دفاتر ملتان کے آفیسران واہلکار قبضہ میں لے لیتے ہیں اور نہ صرف اُنہیں خود استعمال میں لاتے ہیں بلکہ اُن کے خاندان اور رشتہ دار ان گاڑیوں کو ذاتی وتفریحی مقا مات تک لے جاتے ہیں ان گاڑیوں پرسبز نمبر پلیٹس اور پیلے رنگ کی لائٹس کے باعث سیکورٹی ادارے بھی انہیں چیک نہیں کرتے غیر ملکی سمگل یہ گاڑیاں جن میں ایک گاڑی کی مالیت پچاس لاکھ سے تین کروڑ تک بتائی جاتی ہے یوں ہی آفیسران،اہلکار اوراُن کے بچے تباہ کررہے ہیں انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے ایسی گاڑیوں کی فوری نیلا می کرا نے میں کردار ادا کر نے کا مطا لبہ کیا ہے اور ایسے قواعد پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا مطا لبہ کیا ہے۔

نقصان

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...